ذاکر بابو کھتری میمریل ٹی20 لیگ کرکٹ چیمپئن شپ الیون اے لاٸنز نے جیت لی

 فائنل میں جناح اسپورٹس کو دل چسپ اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد صرف ایک وکٹ سے شکست ہوگٸ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان ہی ہی ڈی سی اے کے جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری، PCB کوچ عاصم رضوی، عمران چُوڑی، حنیف ساگر نے انعامات دےئے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الیون اے لاٸینز نے دوسرے ذاکر بابو کھتری میموریل ٹی20 لیگ کرکٹ چیمپئن شپ 2021 کا ٹاٸیٹل جیت لیا۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراٶ نڈ یوپی نیو کراچی پرکھیلے گئے دل چسپ سنسنی خیز اور اعصاب شکن 
 فائنل میں جناح اسپورٹس کو صرف ایک وکٹ سے شکست ہو گئی۔ مسلم کھتری برادری کے زیر انتظام منعقدہ نیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں سابق ٹیںٹ کرکٹر و ہاٸیلی کوآلیفاٸیڈ کوچ پی سی بی اعظم خان۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وجنرل سیکریٹری پاکستان فیزیکل ڈس ایبیلٹی امیرالدین انصاری، سابق فرسٹ کرکٹر و پی سی بی کوچ عاصم رضوی، کھترٕی برادریٕ معزز شخصیات عمران چوڑی، حنیف ساگر، عدالکریم جوجی، ارشد منیم بھاٸ نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ٹونامنٹ کے چیف آگناٸزر محمد صادق کھتری، آرگناٸزر فیصل کھتری، شاہد تاٶ، اکبر ڈون، عزیر واڈا، اوسامہ، محمد علی اور دونوں ٹیموں کے سپوٹر کی بڑی تعداد  بھی موجود تھے۔الیون اے لاٸنز نے فائنل میں ٹاس جیت کر جناح اسپورٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی جناح اسپورٹس پہلے کھیلتے ہوئے 17.4 اورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگٸ ، اس کی جانب سے شاہد ساغر نے 21 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30رنز اسکور کئے جبکہ سیف حیدر نے 19اور واڈا نے14رنز بنائے۔ الیون اے لاٸنز  کی جانب سے محمد احسن نے20 اور محمد الیاس نے 18 رنز دے 3-3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیاجبکہ رضوان واڈا نے 14 رنز کے بدلے2 وکٹیں لیں۔ جواب میں فاتح الیون اے لاٸینز نے انتہاٸ دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 19.2 اوورز میں 9 ویں کٹ پر 113 رنز بناکر ہدف حاصل کر لیا اور فاتح ٹرافی کو اپنے شوکیس میں سجا لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان تارا  42گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے عمدہ ففٹی 57 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، علیم خان نے 29 رنز 4 چوکوں کی مدد سے اسکور کئے، آل راٶنڈر اور میچ کے ہیرو محمد احسن شاندارچوکا لگا کر میچ وننگ اسٹروک کھیلا اور اپنی ٹیم کو چیمپیٸن بنادیا۔ جناح اسپورٹس کے آل راٶنڈر شاہد ساغر نے صرف 3 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں، محمد ربی اور نعیم ٹھٹھہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم کے علیم خان کو چیمپئن شپ کا بہترین اور بیسٹ آل راٶنڈر قرار دیا گیا، زم زم سی سی کے کامران خان بہترین بلے باز، جناح اسپورٹس کے نعیم جوبت بہترین بالر، جبکہ محم احسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فیصل کھتر اور شاہد تاٶ نے آنے والے تمام مہانوں کو ٹورنامنٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کیں۔فاتح ٹرافی اور میڈلز الیون اے لاٸینز کے کپتان رضوان واڈا، رنراپ ٹرافی کےساتھ میڈلز جناح اسپورٹس کے کپتان فیصل کھتری کو دی گیٸ۔  مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان، جنرل سیکریٹری پی ڈی سی اے امیرالدین انصاری، PCB کوچ عاصم رضوی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آج یہاں آکر شاندار اور سنسنی خیز فاٸنل دیکھ کر بے حد خوشی ہوٸ ہے شاٸقین کا جوش و خروش قابل دید تھا انھوں چیمپئن شپ کو کامیاب ایونٹ قرار دیا ۔

فاتح ٹرافی کیپشن۔
کراچی۔سابق ٹیسٹ کرکٹرو ہاٸیلی کوآلیفاٸیڈ کوچ پی سی بی اعظم خان الیون اے لاٸینز کے کپتان رضوان واڈا کو فاتح ٹرافی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر اعزازی مہمان پی پی ڈی سی اے کے جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری، PCB کوچ عاصم رضوی، عمران چُوڑی، حنیف ساگر بھی موجود ہیں

رنراپ ٹرافی کیپشن۔
کراچی۔ اعزازی مہمان سابق فرسٹ کلاس کرکٹرو پی پی ڈی سی اے کے جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری جناح اسپورٹس کے کپتان فیصل کھتری کو رنراپ ٹرافی دے رہیں۔

error: Content is protected !!