پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تصدیق کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تصدیق کر دی، وزیر اعظم کے نامزد کردہ طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس سلسلے میں لکھا گیا خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کر دیا ہے،

پاکستان اسپورٹس بورڈ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ کے اخراجات برداشت کررہا ہے۔ اسپورٹس بورڈ ہی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم بھجوائے گا،

ٹرائلز ایک دن تاخیر کے ساتھ اتوار کو شیڈول ہیں۔ کراچی کیمپ کا حصہ بنے بعض کھلاڑیوں کی بھی آج اسلام آباد کیمپ میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کا سپورٹس بورڈ کے زیرانتظام ہاکی تربیتی کیمپ کا دورہ، کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس بورڈ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع ہر سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ سلطان ازلان شاہ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ھوچکے ہیں،

ملائشین ہاکی کنفیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹریننگ سیشن، میٹنگ شیڈول اور ایونٹ مینوئل کی تصدیق پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آج موصول ھوچکی ھے

جسکی بابت تصدیقی جواب بھی بھجوا دیا ھے۔ حیدر حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ایونٹ میں بہترین دستیاب ٹیلنٹ کو بھجوایا جائیگا۔

error: Content is protected !!