فاطمہ ثنا ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب


فخر پاکستان اور ملک کی بیٹی فاطمہ ثنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہوگئیں۔فاطمہ ثنا آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا آئی سی سی ٹی 20 کا کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے بعد پاکستان کو ایک اور خوشخبری مل گئی۔ آئی سی سی نے پاکستان وویمن ٹیم کی نوعمر کھلاڑی فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا۔

اس ایوارڈ پر فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ وہ ایوارڈ جیتنے پر خوش ہیں۔واضح رہے کہ فاطمہ ثنا ویمن ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہیں ۔دیگر کیٹگری میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر انگلینڈ کی ٹیمی بیماونٹ، ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر آسٹریا کی آندریا مائی زبیدہ قرار پائیں۔مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ عمان کے ذیشان مقصود کے نام رہا اور ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر جنوبی افریقہ کے ینیمن ملان قرار پائے۔

error: Content is protected !!