خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات 12 فروری کو ہوں گے


پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات12 فروری کو منعقد ہونگے،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا کی کھیلوں کی تصدیق شدہ تنظیموں کا اعلان کر دیا ہے‘پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد خالد محمود کی جانب سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایتھلیٹکس ‘سائیکلنگ کی ایسوسی ایشنز کا پی او اے کیساتھ الحاق نہیں ہے‘فٹبال کی ایسوسی ایشن کو فیفا نے معطل کررکھا ہے

ایکیویسٹرن کی کوئی ایسوسی ایشن نہیں ہے ‘جوڈو کی تنظیم کو الحاق دینے کے بارے میں بھی پی او اے میں کوئی فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے جبکہ سوئمنگ ایسوسی ایشن کی میعاد ختم ہونے کے باوجود نئے انتخابات نہیں کرائے گئے جس کے باعث یہ ایسوسی ایشنز آنے والی کے پی اولمپک ایسوسی ایشن میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گی جبکہ آرچری‘باڈی بلڈنگ‘بیڈمنٹن‘باسکٹ بال ‘بیس بال ‘باکسنگ ‘جمناسٹک ‘گالف ‘ہینڈ بال ‘ ہاکی‘ جوجٹسو‘ کراٹے‘ کبڈی‘ رﺅنگ ‘رگبی‘ سیلنگ‘ شوٹنگ‘سافٹ بال‘ سکواش‘ ٹیبل ٹینس‘ تائیکوانڈو‘ ٹینس‘ رسہ کشی‘والی بال ‘ ویٹ لفٹنگ‘ ڈبلیو ایس ایف پی ‘ ریسلنگ اور ووشو کی تنظیموں کے عہدیداروں کی تصدیق کی گئی ہے اور یہ آنے والے انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے

الیکشن کے اعلان ہوتے ہی کھیلوں کے حلقوں میں گرماگرمی شروع ہوگئی،کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید عاقل شاہ اورصوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خورشیدخان نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔سید عاقل شاہ آرچری ایسوسی ایشن کے بھی صدر ہیں وہ سابق صوبائی وزیر کھیل بھی رہے ہیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں مختلف عہدوں پر رہے اور ان کی زندگی کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے جدوجہد کرتے گزری ہے کئی دہائیوں سے کھیلوں کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں

خورشید خان نے کہاکہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات بیلٹ کے ذریعے ہونگے‘انہوں نے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے اور انہیں ساتھیوں کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔خورشید خان پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن اور رہنما ہیں اور عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں خورشید خان فارسیسٹ اور بزنس مین ہیں لاہور میں ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام کارپوریٹ گورننس بھی رہے ‘پولیو مہم‘روٹری انٹرنیشنل ایوارڈ اور دیگر فلاحی کاموں میں بہترین کاموں میں اعزازات حاصل کرچکے ہیں ۔

error: Content is protected !!