قومی انڈر 13 ٹورنامنٹ ،پشاور سے محمد زید سمیت مزیدتین کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے زیرا ہتمام کراچی میں منعقدہ قومی انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے پشاور سے باصلاحیت آل رائونڈمحمد زید سمیت مزیدتین کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔پشاور سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی محمدزیدنے پشاور ڈسٹرکٹ کے متعددمیچوں میں شاندارپرفارمنس دکھاکر اپنالوہامنوایا،گزشتہ روزپشار ایئرپورٹ سے روانگی کے موقع پر محمد زید نے قومی انڈر13کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواٹیم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے فضل سے وہ اس ٹورنامنٹ میں بہتر کھیل کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے

وہ بیٹنگ کے علاوہ لیگ اسپینر بائولر اور فیلڈنگ ووکیپنگ میں کافی مہارت رکھتے ہیں ،انہیں اس وقت اپنے اوپر اعتمادپیداہواجب قومی ٹیم کے نائب کپتان محمدرضوان اور انٹر نیشنل کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے جمخانہ گرائونڈ میں کھیلنے کے دوران انکے کھیل کی تعریف کی ۔محمد رضوان نے کھیل کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا،انہوںنے کہاکہ اگر اللہ نے چاہا تو تم بہت آگے جائوگے اور وہی ہوا،اسنکے مشورے پر عمل کرکے اپنے کھیل کو جاری رکھا اور انڈر13ٹیم کیلئے ٹرائلزدیئے اور اللہ کے فضل سے سلیکٹ ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں پشاور سے ذوالکیفل برکی،عباد اللہ اورزین خان بھی خیبر پختونخواٹیم میں کھیلیںگے جو انکے ساتھ پشاور سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

error: Content is protected !!