شاہد خان شینواری خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے میدان میں آگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)سابق انٹرنیشنل فٹبالر ‘ضم اضلاع کی سابق اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ‘سپورٹس آرگنائزرو پروموٹر شاہد خان شینواری نے خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے میدان میں آنے کا اعلان کردیا ہے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برس سے کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کام کررہے ہیں اور اب انہوں نے اولمپک ایسوسی ایشن میں آنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں مزید بلندیوں تک پہنچائیں اور اپنے مشن کو پورا کریں

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے حوالے سے بھرپور کام کیا انہیں ان کے حقوق دلوانے کے لئے جدوجہد کی اور یہاں تک کہ ہمارے کھلاڑیوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیااس کیساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں خاص طور پر کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کام کیا اور بے شمار ایونٹس کا کامیابی کیساتھ انعقاد کرایا کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا اور ان کی ہر موڑ پر رہنمائی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہر موقع اور ہر ایونٹس میں بہترین سہولتیں فراہم کیں اور اب اسی مشن اور جذبے کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ وہ کے پی اولمپک ایسوسی ایشن میں جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور انہیں اولمپک ایسوسی ایشن کیساتھ الحاق شدہ تنظیموں کی جانب سے بھرپور سپورٹ حاصل ہے انہیں امید ہے کہ انہیں کامیابی ملے گی اور وہ اپنے مشن کو پورا کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور ملک میں کھیلوں کے فروغ و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریںگے۔

error: Content is protected !!