رستم پنجاب دنگل کا ٹائیٹل ملتان کے سانول جھکڑ نے جیت لیا.

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرا ہتمام رستم پنجاب دنگل کا ٹائیٹل ملتان کے سانول جھکڑ نے جیت لیا

ٹائیٹل مقابلہ 34منٹ تک جاری رہا،جس میں ملتان کے سانول جھکڑ نے ساہیوال کے اویس ٹائرانوالہ کو شکست دی

شیر پنجاب دنگل کے مقابلے میں شہزاد پچار پہلوان نے عدنان ٹائرانوالہ کو شکست دی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل رستم پنجاب دنگل کے مہمان خصوصی تھے

سپورٹس بورڈ پنجاب روایتی کھیلوں کو فروغ دے رہا ہے، رستم پنجاب اور شیر پنجاب دنگل اب ہرسال4 فروری کو ہوں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

سالانہ سپورٹس کیلنڈر میری ٹیم نے بہت محنت سے تیارکیا ہے اس کا فائدہ کھلاڑیوں کو ہوگا، جن کو پتہ ہوگا کہ ان کا آئندہ ہونیوالا ایونٹ کون سا ہے، ڈاکٹر آصف طفیل

اس سال رستم پنجاب دنگل کی انعامی رقم 26لاکھ روپے ہے، جیتنے والے پہلوانوں کو اگلے سال10لاکھ روپے اور رنر اپ کو 5لاکھ روپے ملیں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرا ہتمام نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے پنجاب سٹیڈیم میں رستم پنجاب دنگل کے ٹائیٹل مقابلے میں ملتان کے سانول جھکڑ نے ساہیوال کے اویس ٹائرانوالہ کوکاٹنے دار مقابلے کے بعد شکست دے کر رستم پنجاب کا ٹائیٹل جیت لیا، ٹائیٹل مقابلے کی کشتی 34منٹ تک جاری رہی ہے،

جبکہ شیر پنجاب دنگل میں شہزاد پچار پہلوان نے عدنان ٹائرانوالہ کو شکست دی ہے، رستم پنجاب دنگل کے ونر سانول جھکڑ کو ساڑھے تین لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو اڑھائی لاکھ روپے کے انعامات دئیے گئے

اسی طرح شیر پنجاب دنگل کے ونر اور رنراپ کو ایک،ایک لاکھ روپے کے انعامات دیئے گئے،،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل رستم پنجاب دنگل کے مہمان خصوصی تھے،

انہوں نے مقابلے دیکھے اور پہلوانوں میں 26لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے، اس موقع میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب روایتی کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،

رستم پنجاب اور شیر پنجاب دنگل اب ہرسال4 فروری کو کرایا جائے گا، اس کو سالانہ سپورٹس کیلنڈر میں باقاعدہ شامل کیا گیا ہے، اس سال رستم پنجاب دنگل کی انعامی رقم 26لاکھ روپے ہے،

جیتنے والے پہلوانوں کو اگلے سال10لاکھ روپے اور رنر اپ کو 5لاکھ روپے ملیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا کہ سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے جس کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں اورانعامی رقم کو بڑھادیا ہے،

سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت سپورٹس کے میگا ایونٹس کرائے جارہے ہیں، ہمارا فوکس پلیئرز ڈویلپمنٹ پر ہے ہم نے ہم نے انڈر 16کھلاڑیوں پر کام شروع کیا ہوا ہے،ان کے مقابلے بھی منعقد کرائے جارہے ہیں،

اس طرح ہم نے اوپن ٹرائلز کروا کر انٹرڈویژن ٹیمیں تشکیل دے کررائزنگ پنجاب گیمز کا انعقاد کیاگیا،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا ہے کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر میری ٹیم نے بہت محنت سے تیارکیا ہے

اس کا فائدہ کھلاڑیوں کو ہوگا، جن کو پتہ ہوگا کہ ان کا آئندہ ہونیوالے ایونٹ کون سا ہے، مجھے خوشی ہورہی ہے رستم پنجاب دنگل کو دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین کشتی پنجاب سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

رستم پنجاب دنگل کے دیگر مقابلوں میں،جنید پچھر پہلوان نے معین علی پہلوان کوہرایا،سجاول گونگا پہلوان نے عرفان پہلوان کو شکست دی،موجودہ پہلوان نے قمر پہلوان کو شکست دی ہے،

گلو پہلوان نے نعمان پہلوان کو ہرایاہے،جاوید پہلوان نے سیف اللہ پہلوان کو شکست دی،حسن پہلوان نے حیدر پہلوان کو شکست دی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم، ڈویژنل سپورٹس افسران، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، عطاء الرحمن، پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد ستار، انٹرنیشنل ریسلر انعام بٹ، شیر پنجاب شاہد کھوئے والا ویگر بھی موجود تھے

 

error: Content is protected !!