سندھ گیمز: سیپاک ٹاکرا ایونٹ مردوں کا کراچی اور خواتین کا میرپورخاص کے نام رہا "

سندھ گیمز: سیپاک ٹاکرا ایونٹ مردوں کا کراچی اور خواتین کا میرپورخاص کے نام رہا "،

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 18ویں سندھ گیمز 2024 میں سیپاک ٹاکرا کا ایونٹ نارتھ کراچی جیمخانہ میں 24 اور 25 فروری کو منعقد کیا گیا ۔

چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر جواد الحسن تھے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر لیجنڈری توصیف احمد اور صدر نیاناظم آباد اسپورٹس کمپلیکس سید محمد طلحہٰ تھے۔

مردوں کے ایونٹ میں کراچی ڈویژن نے پہلی ، بینظیر آباد نے دوسری اور حیدرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں میرپور خاص نے پہلی ، کراچی نے دوسری اور حیدرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

تقریب میں پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوشاد احمد خان ،سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ،صدر شبیر احمد ، ایونٹ مینیجر ریحانہ آصف ،

آر سی اے کے زون تین کے سیکرٹری افضل قریشی ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی رفعت جہاں، ماجدہ حمید ، ڈی ایس او بینظیر آباد عبد الرحیم ،اصغر حسین ،

ریفریز طاہرہ یاسمین ، علی گوہر ، ذولفقار علی اور دیگر مہمانان بھی موجود تھے ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے

کہ میں سندھ گیمز میں سیپاک ٹاکرا کے ایونٹ میں موجود ہوں انہوں نے فائنل میں کراچی کی مینز ٹیم کے کھیل کی تعریف کی انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت سندھ کو مشورہ دوں گا کہ وہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں

توصیف احمد نے ایونٹ کے منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید محمد طلحہٰ نے کہا کہ میں نے آج پہلی بار سیپاک ٹاکرا کا کھیل دیکھا ہے فائنل میں ویمینز کا مقابلہ بہت شاندار رہا

میں میرپور خاص کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کراچی کی مضبوط ٹیم کو شکست دی ۔انہوں ۔ے مزید کہا کہ آپ نیا ناظم آباد میں سیپاک ٹاکرا کا ایونٹ کرائیں ہم ہر ممکن تعاون فراہم کیں گے۔

آخر میں سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے تمام ڈویژن کے کھلاڑیوں ، آفیشلز ، منتظمین اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب ایونٹ پر مبارکباد پیش کی ۔

 

error: Content is protected !!