ہربھجن اور یوراج لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں شامل

ہربھجن اور یوراج لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں شامل

دبئی ; لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 8 سے 19 مارچ 2024 تک سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ جس میں کرکٹ کے نامور ستارے شرکت کررہے ہیں۔

ٹورنامنٹ نے شائقین کرکٹ کوبہترین تفریح فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
یہ پریمیئر کرکٹ میلہ 90 گیندوں کے فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظہر ہوگا۔ اور کھیل کو تیزرفتاری میں ایک نئی جہت دے گا

ٹورنامنٹ میں کرس گیل، یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ جیسے لیجنڈری کھلاڑیوں ایکشن میں نظر آئیں گے اور شائقین کرکٹ کو تفریح کے بہترین مواقع مہیا کریں گے

اس ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو 22 میچز کھیلیں گی جسے اسٹار اسپورٹس کے وسیع عالمی نیٹ ورک اور جدید براڈکاسٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا جائے گا۔

error: Content is protected !!