پہلی پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ پنجاب کے نام

پہلی پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ پنجاب کے نام

فائنل میں بلوچستان کو شکست، وفاقی وزیربرائے بحری امور قیصراحمد شیخ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

کراچی:پنجاب نے پہلی پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے زیر نگرانی اور سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں بلوچستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14-13سے تیسری اننگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فائنل اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیربرائے بحری امور قیصراحمد شیخ تھے جنہوں نے سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے صدر آصف عظیم،

چیئر مین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی کے ہمراہ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور میڈلزتقسیم کئے،اس موقع پر چیئر پرسن پاکستان فیڈریشن سافٹ بال یاسمین حیدر،چیف فنانس آفیسر پی این ایس سی سید جرار حیدر کاظمی،نائب صدر تہمینہ آصف،

کومبیکس اسپورٹس کے جی ایم زبیرماچا۔ ڈائرکٹر مارکیٹنگ پام اولیو فاطمہ صدیقی،اسسٹنٹ منیجر ایڈمن پی این ایس سی عائشہ لینا،منیجر اسپورٹس کے پی ٹی میجر(ر) محمود ریاض،سید وسیم ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی وفاقی وزیربرائے بحری امور قیصر احمدشیخ کا کہنا تھا کہ میں سافٹ بال کے کھیل سے بہت متاثر ہوا ہوں پاکستان بھر سے آئی ہوئی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں عمدہ کھیل پیش کیا،

سافٹ بال کے انٹر نیشنل ایونٹس میں شرکت کے لئے سافٹ بال فیڈریشن پاکستان سے مستقبل میں تعاون جاری رکھیں گے۔ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر آصف عظیم کا کہنا تھا

کہ مہمان خصوصی نے اختتامی تقریب میں شرکت کر کے سافٹ بال کھلاڑیوں کے دل جیت لئے ہیں،اسپانسر شپ کے بغیر کوئی بھی کھیل فروغ نہیں پا سکتا،

سافٹ بال فیڈریشن پاکستان پر امید ہے کہ پی این ایس سی ہمارے آئندہ کے نیشنل ایونٹس کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل ایونٹس کے لئے بھی بھر پور تعاون کرے گی ایونٹ کے کامیاب انعقادپر پی این ایس سی۔

کومبیکس۔عیسی لیبارٹریز اورپامولیو کے بیحدمشکورہیں ا۔چیئر پرسن پاکستان فیڈریشن سافٹ بال یاسمین حیدر نے چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی بھر پور شرکت پر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اسی چیمپئن شپ سے انٹر نیشنل ایونٹس کے لئے ٹیم تیار کی جائے گی،

تمام کھلاڑی اپنی پریکٹس جاری رکھیں،انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو بھی مبارک باد دی۔قبل ازیں فائنل میں پنجاب نے بلوچستان کو 14-13سے تیسری اننگ میں شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔

پنجاب کی جانب سے ارم اور حورینہ نے تین تین،فضا،کرن اور مہک نے دو دو جبکہ نور اور فہمیدہ نے ایک ایک رن اسکور کیا،بلوچستان کی جانب سے نایاب نے تین،

ندا،مبشرہ اور فرزانہ نے دو دو جبکہ زہرہ،کاکا،نرگس اور سمیہ نے ایک ایک رن اسکور کیا،اختتامی تقریب میں سندھ کو فیئر پلے ٹرافی دی گئی۔

error: Content is protected !!