آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔
نیو یارک میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 13ویں میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم 138 ربز تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان میں 125 رنز بنا سکی۔
آئر لینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اینڈی بیلبرنی 17، لورکن ٹکر 10، کپتان پال اسٹرلنگ 9، ہیری ٹیکٹر 7، کرٹس کیمفر 4 اور گیریتھ ڈیلنے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جورج ڈاکریل 30 اور بیری مک کارتھی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کینیڈا کی جانب سے جیرمی گورڈن اور ڈِلن ہیلیگر نے 2، 2 جبکہ کپتان سعد بن ظفر اور جنید صدیقی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آئرلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے۔
کییڈا کی جانب سے نکلس کرٹن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر شریاس مووا 37، پراگت سنگھ 18، ایرون جانسن 14، دلپریت باجوہ 7، نونیت دھالیوال 6 اور ڈِلن ہیلیگر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آئرلینڈ کی جانب سے بیری مک کارتھی اور کریگ ینگ نے 2، 2 جبکہ گیریتھ ڈیلنے اور مارک اڈیئر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آئرلینڈ پلیئنگ الیون ; پال سٹرلنگ، اینڈی بالبرنی، لورکن ٹکر، ہیری ٹییکٹر، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گیرتھ ڈیلنی، مارک ایڈیئر، بیری میک کارتھی، جوش لٹل اور کریگ ینگ شامل ہیں۔
کینیڈاپلیئنگ الیون ; آرون جانسن، نونیت دھالیوال، پرگٹ سنگھ، نکولس کرٹن، شریاس مووا (ڈبلیو کے)، دلپریت باجوہ، سعد بن ظفر (کپتان)، جنید صدیقی، دلون ہیلیگر، کلیم ثنا اور جیریمی گورڈن شامل ہیں
گروپ اے میں امریکہ 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کو گزشتہ شب امریکہ نے اپ سیٹ شکست دی، گرین شرٹس 9 جون کو بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے۔