پہلے فرینڈز ٹرینگولر +40 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

گزشتہ روز سوات چار باغ میں پہلے فرینڈز ٹرینگولر +40 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا،

سوات ; جس میں پشاور سے فرینڈز الیون، فرینڈز گرین اور سوات چار باغ کی ٹیم نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ فرینڈز الیون اور فرینڈز گرین کے مابین کھیلا گیا. جو کے فرینڈز الیون نے جیت لیا،

فرینڈز الیون کی طرف سے محمد خان نے سینچری سکور کی فرینڈز گرین کی طرف سے وحیدالرحمان نے 70 رنز سکور کئے، دوسرا میچ فرینڈز الیون اور سوات کے مابین کھیلا گیا،

جو کے سوات نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا، تیسرا میچ فرینڈز گرین اور سوات کے درمیان کھیلا گیا، جو کے فرینڈز گرین نے جیت لیا،

گرین کی طرف سے باچا حسین اور طارق نے بالترتیب 96 اور 58 رنز بنائے سوات کی طرف سے عبدالغفار نے 65 رنز سکور کئے، رنز ریٹ کی بنیاد پر فرینڈز گرین اور فرینڈز الیون نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،

فائنل میں فرینڈز الیون نے مقررہ 20 آورز میں 202 رنز بنائے جواب میں گرین 20 آورز میں 192 رنز بنا سکی، فائنل میں باچا حسین 68 اور وحیدالرحمان نے 50 رنز بنائے، فرینڈز گرین کی طرف سے بہترین باولر تحسین اللہ، فیاض اور خالد جبکہ سوات کی طرف سے ولی الرحمان قرار پائے،

error: Content is protected !!