پنجاب اور سندھ کی ٹیموں نے بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ میں بالترتیب مردوں اور خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (نوازگوھر) پنجاب اور سندھ کی ٹیموں نے بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ میں بالترتیب مردوں اور خواتین کا ٹائٹل جیت لیا. چیمپئن شپ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سہیل بقائی ڈاکٹر کلاوڑ سروسز مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سرپرست کیپٹن ریٹائرڈ ظفر، چیئرمین مدثر آرائیں، صدر ثمین ملک اور سیکرٹری جنرل ریاض احمد کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
چیمپئن شپ میں مردوں کا فائنل میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب نے سندھ کو 15-20 سے ہر کر اپنے ٹائٹل کے دفاع کو برقرار رکھا۔
اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں سندھ نے پنجاب کو 10-20 سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کے دفاع کو برقرار رکھا۔ چیمپئن شپ میں سات ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی جی شاہد اسلام نے کیا۔چیمپین شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔