ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر وزیرکھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا پیغام

ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر وزیرکھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا پیغام

وزیر کھیل و نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر کہنا تھا کہ ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے ایک عالمی پیشہ ورانہ جشن ہے جو ہر سال 2 جولائی کو کھیلوں کے صحافیوں کے کام کو تسلیم کرنے کے

لیے منایا جاتا ہے، سندھ میں اسپورٹس جرنلسٹ کی رپورٹنگ قابل تعریف ہے،پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلٹس کا کردار نمایاں ہے۔

وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ یہ دن ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو دنیا بھر میں مختلف قسم کے کھیلوں کی ترقی اور کھیلوں کے کلچر کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں،

پاکستان کے تمام سپورٹس صحافیوں کو مبارک ہو آپ تمام سپورٹس صحافی ہمارے ملک میں کھیلوں کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اسپورٹس جرنلسٹ ہمشیہ کھیلوں کی آواز بنتے رہے ہیں.

تعارف: News Editor