پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19(کراچی ریجن ) کرکٹ ٹورنامنٹ۔”
زون چھ کی مسلسل پانچویں کامیابی۔ زون تین 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔”
عثمان بن ارشد اور رضوان اللہ کی تباہ کن بولنگ۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19(کراچی ریجن ) کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔
پہلے میچ میں کے سی سی اے اسٹڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زون چھ نے زون چار کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی۔
زون چار پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مصعب عامر نے 25، محمد اویس نے 23 اور مسعود علی 21 رنز بنائے۔عبدل معیز نے 36 رنز دیکر 4 اور ہارون ارشد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں زون چھ نے بغیر کسی نقصان کے 137 رنز بنا لئے۔ایم عبداللہ عالم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 80 اور عبد الرحمٰن نیازی نے 46 رنز بنائے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔
نیا نا ظم اباد گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون سا ت نے زون زون ایک کو 101 رنز سے شکست دے دی۔ زون سات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔
سید کاشان فہیم نے 7 چو کوں 3 چھکوں کی مدد سے 72، سعد خان نے 7 چوکوں کی مدد سے 57، احتشام الحق نے 30 اور محمد عمر نے 21 رنز بنائے۔محمد آصف فاروق، فواد اکبر، ازمیر رؤف اور کنور مسعود نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں زون ایک کی ٹیم 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد آصف فاروق نے 29 اور اما ن اللہ نے 19 رنز بنائے۔رایٹ ار م لیگ اسپنر عثمان بن ارشد نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 12 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے تیسر ے میچ میں زون پانچ نے زون تین کو 65 رنز سے شکست دے دی۔ زون پانچ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز بنائے۔
محمد حسن نے 32 رنز بنائے۔ عبدل ہادی نے 13 رنز دیکر 5 اور محمد سوبان صادق نے 34 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں زون تین ٹورنامنٹ کے کم ترین اسکور صرف 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میڈیم فاسٹ بولر رضوان اللہ نے 13 رنز دیکر 6 اور محمد ھازک نے 21 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔