پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا۔

 پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلاور سدپارا اور فدا علی اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا نے بھی نانگا پربت سر کیا۔

چاروں کوہ پیما منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے6 بجے نانگا پربت سمٹ پر پہنچے۔

سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مزید کوہ پیما اس وقت نانگا پربت کے کیمپ فور پر موجود ہیں، دیگر کوہ پیما اگلے چند گھنٹوں میں نانگا پربت سمٹ کی جانب بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ نانگا پربت یا ننگی پہاڑی کو علاقائی زبان میں دیامیر بھی پکارا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے "پہاڑوں کا بادشاہ "، یہ چوٹی پاکستان میں گلگت بلتستان کےعلاقے میں سطح سمندر سے 8126 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!