15ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ ؛ پاکستانی ٹیم کل بحرین روانہ ہوگی

پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم 28 جولائی سے 4 اگست 2024 تک بحرین میں ہونے والی 15 ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ کے لیے کل روانہ ہوگی۔

باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل یہ ٹیم ایشیا بھر کی ٹاپ ٹیموں سے مقابلہ کرے گی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کرے گی۔

ٹیم کی قیادت وفد کے سربراہ محمد کامران، ٹیم منیجر محمد بخش جاوید، ہیڈ کوچ سعید احمد خان سعدی، اسسٹنٹ کوچ محمد سلیمان، فزیو، محمد سلمان اور ریفری محمد سبطین کریں گے۔

وفد کے سربراہ محمد کامران نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری ٹیم اس باوقار چیمپئن شپ میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ "ہمارے پاس کھلاڑیوں کا ایک باصلاحیت گروپ ہے جو سخت تربیت کر رہا ہے، اور ہم انہیں ایکشن میں دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔”

15ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپیئن شپ میں ایشیا بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی، جو خطے میں اعلیٰ اعزازات کے لیے مقابلہ کریں گی۔ اس چیمپیئن شپ میں پاکستان کی شرکت ملک کے بڑھتے ہوئے والی بال ٹیلنٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہے
ہم پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم کو چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں

ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑی یہ ہیں:

1. طلال احمد
2. ابوبکر
3. ایم احسن
4. محمد حسن
5. جبران اجمل
6. جنید محدت
7. علی شاہ
8. محمد جنید
9. محمد عرفان
10. محمد یحییٰ
11. محمد ناصر
12. خضر حیات

تعارف: News Editor