جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کی نئی تنظیم کا قیام

 

گزشتہ دنوں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کا اہم اجلاس ماسٹر کاتسو توشی شینا ٹیکنیکل ڈائریکٹر JKA ہیڈ کورٹر جاپان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جاپان سے آئے ہوئے کراٹے ماسٹر کاندہ اسامو شہیان 7 ڈان اور سینسی جونکو تناکا نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ماسٹر کاتسو توشی شینا ٹیکنیکل ڈائریکٹر JKA ہیڈ کورٹر جاپان کی تجویز کردہ JKA پاکستان کی نئی باڈی کی تشکیل عمل میں لایا گیا جس کو تمام ممبران نے قبول کیا اور تمام موجودہ منتخب ممبران بشمول ماسٹر کاتسو توشی شینا نے یادشت پر دستخط کیے۔

منتخب بونے والے ممبران:

جناب ذوالفقار علی – پیٹران ان چیف
جناب طارق علی – پیٹران
جناب دلاور حسین – پیٹران
جناب محمد عصمت اتاکا – پیٹران
جناب محمد شفیق مارلو – چیئرمین
جناب حسین علی چنگیزی – صدر
جناب ناصر محمود – سیکرٹری

آخر میں ماسٹر کاتسو توشی شینا JKA کراٹے کی ترقی کے لیے تمام ممبران کو مل کر کام کرنے اور JKA پاکستان کے تمام معاملات کو آپس میں مشورے کے ساتھ حال کرنے کی ہدایت کی اور تمام صوبائی ایسوسیشنز کے اندرونی معاملات میں JKA پاکستان کو مداخلت کرنے کو سختی سے منع کیا اور ہدایت دی کہ تمام صوبائی ایسوسیشنز خود مختار ھیں اور اپنے معاملات کو صوبائی صدر/چیئرمین خود حل کرنے کے ذمہ دار ہونگے اور اس موقع پر موجود صوبائی ایسوسیشنز کے ممبران نے جےکے اے پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

error: Content is protected !!