کورونا وائرس،پاور لفٹنگ کی عالمی اور ایشین تنظیموں نے تمام مقابلے ملتوی کردیئے

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاور لیفٹنگ کی عالمی اور ایشین تنظیموں نے بھی دنیا میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث عالمی اور ایشین پاور لیفٹنگ کے تمام کھیلوں کے مقابلوں کو ملتوی کردیا ہے جبکہ پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے پہلے ہی کرونا وائرس کے باعث ملک پاور لیفٹنگ کی تمام سرگرمیوں کو روک دیا تھا۔ گذشتہ روز پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے میڈیا کو بتایا کہ عالمی پاور لیفٹنگ فیڈریشن اور ایشین پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے بھی دنیا میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث اپنے اپنے رواں سال جولائی تک کھیلے جانے والے تمام پاور لیفٹنگ کے مقابلوں کو روک دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاور لیفٹنگ کی تمام سرگرمیوں کو روکنے کا مقصد عوام اور کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی خطرناک وباء سے بچانا ہے

ان مقابلوں میں ایشین پیسیفک کلاسک اینڈ بنچ پریس پاور لیفٹنگ چیمپیئن شپ جو کہ مارچ میں تائیوان میں کھیلی جانی تھی کو ملتوی کردیا گیا ہے، عالمی کلاسک ماسٹرز پاور لیفٹنگ چیمپیئن شپ 19 سے 24 اپریل تک سائوتھ افریقہ میں، ایشین پاور لیفٹنگ چیمپیئن شپ 6 سے 10 مئی تک انڈونیشاء میں، عالمی اوپن سب جونیئر، ماسٹرز کلاسک اینڈ بنچ پریس پاور لیفٹنگ چیمپیئن شپ 16 سے 23 مئی تک چیک رپبلک میں کھیلی جانے کے علاوہ عالمی سب جونیئر اینڈ جونیئر اوپن کلاسک پاور لیفٹنگ چیمپیئن شپ اور عالمی یونیورسٹی کلاسک پاور لیفٹنگ چیمپیئن شپ کے مقابلوں کو بھی ملتوی کیا گیا ہے

راشد ملک نے کہا کہ ان تمام مقابلوں کے انعقاد کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کرونا وائرس کے باعث دنیا میں حالات سازگار ہونے کے بعد کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے پہلے ہی پاکستان میں رواں ماہ مارچ اور اپریل میں منعقد ہونے والے تمام ایونٹس کو ملتوی کردیا تھا کیا اور پاکستان میں ایونٹس کی نئی تاریخوں کا اعلان آئندہ ماہ 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا، راشد ملک نے مزید کہاکہ اس سلسلے تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ بھی اپنی اپنی سرگرمیوں کو 5 اپریل تک معطل کردیں،

error: Content is protected !!