اولمپکس گیمز 2024 کا میلا پیرس میں سج گیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس ،میں اولمپکس کا رنگا رنگ افتتاح آج ہوگا،

میلا 26 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہے گا،

جبکہ عالمی کھیلوں کے دلچسپ میلے کی افتتاحی تقریب آج دریائے سین پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب کے لیے ٹائٹینک سونگ گانے والی سیلین ڈیئون پہنچ گئی ہیں۔ سیلین ایک گانے کے چھپن کروڑ روپے لیں گی، ٹینس اسٹار سرینا ولیم سمیت مختلف ملکوں کے وفود بھی پہنچ چکے ہیں۔

جبکہ دریائے سین میں کشتیوں پر پریڈ ہوگی، تین ہزار سے زائد فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ پیرس اولمپکس کو تاریخ کے سب سے ہائی رسک اولمپک قرار دیا گیا ہے،

گیمز کی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، بیس ہزار پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں، حکام کو سائبر حملوں کا بھی خطرہ ہے۔

دوسری جانب یرس اولمپکس میں خواتین فٹبال ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن کینیڈا نے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک کے مطابق میں دو گول سے ہرا دیا۔

گروپ سی کے میچ میں اسپین نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، جرمنی نے گروپ بی کے ابتدائی میچ میں آسٹریلیا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

مرینا ہیگرنگ، لی شولر اور جولے برانڈ نے گول اسکور کیے، برازیل کی خواتین نے نائیجیریا کی خواتین کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرادیا۔

خواتین کے ہینڈ بال میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ہنگری کو اٹھائیس کے مقابلے میں اکیتس اور جنوبی کوریا نے جرمنی کو بائیس کے مقابلے میں 23 گول سے شکست دی۔

حال ہی میں پیرس میں اولمپکس 2024 میں شرکت کے لیے آنے والی آسٹریلیو خاتون کو 5 افراد کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خاتون کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ خاتون نے پاس ہی موجود کباب شاپ میں پناہ اختیار کی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد اس وقت اولمپکس 2024 کو پیش نظر دہشت گردی کے خطرے، سائبر حملے، ہجوم میں بھگدڑ مچنے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

پیرس اولمپکس میں بھارت کا 112 رکنی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا جس میں کوچز اور سپورٹ اسٹاف شامل نہیں جبکہ پاکستان کا محض 7 رکنی دستہ جائے گا جبکہ سپورٹ اسٹاف اور کوچز کے ہمراہ یہ تعداد 18 تک پہنچ جائے گی۔

اولمپکس گیمز میں 32 کھیلوں کے329 ایونٹس ہوں گے جن میں دنیا بھر سے تقریبا ساڑھے10 ہزار اتھلیٹ شرکت کریں گے

پیرس اولمپکس 2024 میں اپنے ملک کی نمائندگی سے محروم رہنے والے 36 ایتھلیٹس بھی حصہ لیں گے۔

عالمی ایونٹ میں سیاسی اور دیگر وجوہ کی بنا پر اپنے ملک کے جھنڈے تلے گیمز کا حصہ نہ بن سکنے والے یہ کھلاڑی ریفو جی اولمپک ٹیم کے رکن کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

ان میں 21 مرد اور 15 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے یہ کھلاڑی 12 مختلف کھیلوں میں اپنی اہلیت ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔

تقریب میں 10 ہزار سے زائد ایتھلیٹس، درجنوں عالمی سیاسی شخصیات اور سیکڑوں فنکار شریک ہوں گے
مہمانوں میں امریکی خاتون اول سمیت کئی ممالک کے اعلیٰ حکام موجود ہوں گے،

صرف 30 ہزار تماشائیوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،

مسلسل فضائی نگرانی کی جاتی رہے گی، پریڈ کے راستے میں شارپ شوٹرز بھی تعینات ہوں گے۔ گیمز کے بعد مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا،

پیرس گیمز کا سب سے پہلا میڈل ہفتے کے روز 10 ایم ایئر رائفل مکسڈ ٹیم شوٹنگ ایونٹ میں دیا جائے گا

ورلڈ اتھلیٹکس کے صدر سیباسٹین کو نے کہا ہے کہ اولمپک گیمز کے دوران زیادہ درجہ حرارت اتھلیٹس کیلئے نیند میں خلل سے لے کر تناؤ اور زخمی ہونے تک کے خطرات پیدا کر سکتا ہے، اس کے علاوہ گرمی کی شدت عوام کیلئے بھی خطرے کا باعث بن سکتی ہے

اہم سہولیات اور مقامات میں مین پریس سنٹر، انٹرنیشنل براڈکاسٹ سنٹر اور اولمپک ولیج شامل ہیں جس میں 14ہزار سے زیادہ افراد کی رہائش رکھی جائیگی جن میں اتھلیٹس، کوچز، معاون عملہ اور اہلکار رہیں گے۔

پیرس کے اہم مقامات جیسے کنکورڈ اور ٹروکاڈرو پبلک سکوائرز، انویلائیڈز یادگار اور ایفل ٹاور پر عارضی سہولیات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے اعلان کیا کہ پیرس اولمپکس میں شامل تقریبا 90فیصد کھلاڑیوں کا کھیلوں کے انعقاد سے قبل ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ۔

رواں برس 32ہزار 600سے زائد کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جو پچھلے 6ماہ کے مقابلے تقریبا 45فیصد زیادہ ہیں۔جانچ کے نتیجے میں ممکنہ اینٹی ڈوپنگ اصول کی خلاف ورزیوں کے 85سے زیادہ کیسز سامنے آئے،

جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں پر پابندی کا امکان ہے۔ پیرس اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں میں 75فیصد کے کم از کم 3بار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!