ٹینس سٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ سے منگنی کر لی

ٹینس سٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ سے منگنی کر لی، کویٹوا 2016 سے جیری وانک کی کوچنگ میں کھیل رہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس سٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ جیری وانک سے منگنی کر لی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔2 مرتبہ کی ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹوا 2016 سے جیری وانک کی کوچنگ میں کھیل رہی ہیں، کوچنگ کے دوران ہی دونوں کی دوستی ہوئی اور اب منگنی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پیٹرا کویٹوا نے کہا کہ ایک خوش خبری ہم آپ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ میں نے منگنی کے لیے ہاں کر دی ہے، جس کا اعلان ہم خاص جگہ پر کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ومبلڈن چیمپئن نے منگنی کا اعلان آل انگلینڈ لان ٹینس کلب میں کیا۔

error: Content is protected !!