ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا سپورٹس سہولیات کو بہترکرنے کے حوالے سے کرول گھاٹی کرکٹ سٹیڈیم اور منہالہ فٹ بال گراؤنڈ کا دورہ
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب نے افسران کو صفائی کا معیار بہترکرنے اور گراؤنڈز کی بہترین دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی
سپورٹس سٹیڈیمز میں زیادہ سے زیادہ سپورٹس ہونی چاہئے، افسران علاقہ کے بچوں کو سپورٹس گراؤنڈز میں لائیں اور سپورٹس کی جانب راغب کریں،ڈی جی سپورٹس پنجاب
ہمارا مقصد سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دنیا ہے، نوجوان کھیلنے کے لئے گراؤنڈز میں آئیں سہولیات دینا ہمارا کام ہے، دور دراز کے علاقوں کے گروانڈز میں جانے کا مقصد سپورٹس کی ترقی ہے، پرویز اقبال
لاہور(نوازگوھر) 26جولائی2024ء۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے جمعتہ المبارک کے روز سپورٹس سہولیات کو بہترکرنے کے حوالے سے کرول گھاٹی کرکٹ سٹیڈیم اور منہالہ فٹ بال گراؤنڈ کا دورہ کیا ہے،
اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر عباس شاہ اور تحصیل سپورٹس آفیسر نعمان شریف بھی موجود تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے افسران کو صفائی کا معیار بہترکرنے اور گراؤنڈز کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے،
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر کہا ہے کہ سپورٹس سٹیڈیمز میں زیادہ سے زیادہ سپورٹس ہونی چاہئے، افسران علاقہ کے بچوں کو سپورٹس گراؤنڈز میں لائیں اور سپورٹس کی جانب راغب کریں،
ہمارا مقصد سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دنیا ہے، نوجوان کھیلنے کے لئے گراؤنڈز میں آئیں، سہولیات دینا ہمارا کام ہے،
دور دراز کے علاقوں کے گروانڈز میں جانے کا مقصد سپورٹس کی ترقی ہے۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کرول گھاٹی کرکٹ سٹیڈیم میں پودا بھی لگایا۔