راولپنڈی ، ہاکی کے فروغ کے لیے مختلف ٹورنامنٹس اور تربیتی کیمپس کا انعقاد

راولپنڈی ;  موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے علاوہ کھیلوں کے فروغ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے نئے سٹیڈیم اور گرائونڈ تعمیر کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے ضلع راولپنڈی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

تقریب میں ڈاکٹر زنیرہ آفتاب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ، ممبر صوبائی اسمبلی اسماءعباسی، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راولپنڈی محمد یاسین خان بلوچ،

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ( ایپسما) راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عدنان نثار ، ڈی ای اوز ڈپٹی ڈی ای اوز اے ای او ز۔ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر راولپنڈی شمس توحید کے علاوہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ضلع راولپنڈی نے بھرپور شرکت کی۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راولپنڈی محمد یاسین خان بلوچ نے معزز مہمان گرامی کا تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سکول سطح پر قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے لیے موجودہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے مختلف ٹورنامنٹس اور تربیتی کیمپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف طلباءکی جسمانی صحت بہتر ہوگی

بلکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں گے۔ ڈاکٹر زنیرہ افتاب اوراسماءعباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور قومی کھیل ہاکی کے نچلی سطح پر فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ۔

اس سلسلے میں مختلف سکولوں میں ہاکی کے کوچز فراہم کیے جا رہے ہیں اور جدید تربیتی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ حکومت کا مقصد نوجوانوں میں ہاکی کے کھیل کے شوق کو بڑھانا اور قومی سطح پر نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے۔

انہوں نے رنگ رنگا تقریب کے انعقاد پر منتظمین مشتاق احمد سائل، طارق شاہین، راجا طاہر محمود، سید ضیغم عباس، فہمید عباسی اور ذوہب خان کا شکریہ ادا کیا۔

تعارف: News Editor