سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کی سرگرمیوں کا آغاز ستمبر میں ہو گا، چیئرمین بورڈ
انٹری فارم بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور بورڈ کے ریسرچ اسپورٹس سیکشن کے واٹس اپ گروپ میں بھی شیئر کر دیا گیا ہے،ڈاکٹر نوید احمد
درخواست فارم / انٹری فارم 31 اگست تک بورڈ کے ریسرچ سیکشن میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، حور مظہر
کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے سے کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ اسپورٹس حور مظہرنے اس سال بھی سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ اسپورٹس مسز حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق اسپورٹس سیکشن کی جانب سے بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکولوں کے سربراہان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جماعت نہم اور دہم کے طلباء وطالبات کے لیے بین
المدارس کھیلوں کے مقابلہ جات 25-2024 کی سرگرمیوں کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے سے ہو گا جس کے لیے درخواست فارم / انٹری فارم کا اجراء کردیا گیا ہے
جو 31 اگست 2024 تک بورڈ کے ریسرچ اینڈ اسپورٹس سیکشن میں جمع کرائے جا سکتے ہیں ان مقابلہ جات میں حصہ لینے کے لیے اسکولوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پہلے مرحلے میں طلباء و طالبات کے الگ الگ درخواست فارم جن پر کھیلوں کے نام درج ہیں بورڈ کے اسپورٹس سیکشن میں جمع کرائیں
جبکہ کھلاڑیوں کے انٹری فارم متعلقہ ٹورنامنٹ میں میچ کے آغاز سے قبل ٹورنامنٹ سپروائزر کوvenueپر جمع کرائیں۔ یاد رہے انٹری فارم جمع کرانے کے بعد کسی بھی کھلاڑی کے نام کو تبدیل نہیں کیا جاسکے گا۔
سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نوید احمد نے کہا کہ درخواست فارم / انٹری فارم بورڈ کی ویب سائٹ اور اسپورٹس سیکشن کے واٹس اپ گروپ سے پرنٹ نکال کر یا بورڈ کے ریسرچ اسپورٹس سیکشن سے حاصل کر کے جمع کرایا جاسکتا ہے۔
مزید معلومات کیلئے ریسرچ سیکشن کے نمبر 99260078 پر رابطہ کریں۔