لیثررلیگس‘ٹارگیرین یونائیٹڈکی فری اسٹائیلر کیخلاف 7-0سے کامیابی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیثرر لیگس کے مقابلے کراچی اور حیدرآباد میں بیک وقت جاری ہیں۔ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر 13ویں راؤنڈ میں ٹارگیرین یونائیٹڈ نے فری اسٹائیلر ایف سی کو باآسانی 7-0سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔۔کین ، ڈین اور حماد نے 2,2بار گیند کو جال میں ڈالااور ایک گول میکائل نے اسکور کیا۔اپنے دوسرے میچ میں نبیل ایف سی سے مقابلہ 2-2سے برابر کھیلا۔فٹسال یونائیٹڈ نے جوگا بونیٹو کو 2-1سے زیر کرکے اہم کامیابی حاصل کی۔اسد احسن نے فاتح ٹیم کیلئے دونوں گول اسکور کیے۔ محمد اسد نے اپنی ٹیم کے خسارے کو کم کیا۔کلر ایف سی حریف عربین ایف سی کو 6-0کا داغ لگانے میں کامیاب رہی۔عواب نور نے 2جبکہ سمیر، معاز، یوسف اور خباب نے ایک ایک گول اسکور کیا۔گلوری ڈیز کو کارساز ایف سی پر 2-0کی سبقت حاصل ہوئی۔محمد بلال اور فردین ایف سی نے ونر ٹیم کیلئے ایک ایک گول اسکور کیا۔حیدرآبادواپڈا گراؤنڈ پر ہونے والے تیسرے راؤنڈ میں رائل ایف سی نے ایونجرز ایف سی کو 2-0سے قابو کیا۔ عبدل سمیع اور وجاہت نے فاتح ٹیم کیلئے ایک ایک گول بنایا۔ماروک ایف سی کو عمیر میمن کے گول کی بدولت ایف سی چمپئن پر 1-0کی سبقت حاصل ہوئی۔

ریئل اسٹرئیکر اور ٹائی ٹن ایف سی کی ٹیمیں 0-0کی برابری کے بعد گراؤنڈ سے باہر آئیں۔تھنڈر بولٹس نے فنشر ز کیخلاف 2-0کی کامیابی اپنے نام کی۔ طحہ او ارسلان فاتح ٹیم کے اسکورر تھے۔تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر رائیل ایف سی 6پوائنٹس کے ساتھ ناقابل شکست اور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ تھنڈر ایف سی کی 5پوائنٹس کے ہمراہ دوسری، ٹائی ٹن ایف سی کی 4پوائنٹس کے ساتھ تیسری ، ماروک ایف سی ، رئیل اسٹرائیکرز اور فنشرز ایف سی کی 3,3پوائنٹس بنا کر گول اوسط پر بالترتیب چوتھی ، پانچویں اور چھٹی پوزیشن ہے۔ ایف سی چمپئن ایک پوائنٹ کے ہمراہ ساتویں جبکہ ایونجرز ایف سی نے ہنوز اپنا کھاتہ نہیں کھولا اور آخری پوزیشن پر ہے۔چوتھا راؤنڈ25نومبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!