جشن آزادی تھروبال ٹورنامنٹ اپنی شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر۔
وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے اختتام پر کھلاڑیوں آفیشلز میں انعامات میڈلز اور ٹروفیا تقسیم کی۔
صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان دورانی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اس ملک پاکستان آزادی ہمارے لیئے باعث شکر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں زندگی بسر کررہے ہیں،
جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول میں کھلاڑیوں کا بھرپور شرکت خوش آئند ہے،
کوئٹہ( رپورٹ عنایت خان اچکزئی)
جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول گرلز تھروبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا،صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے کامیاب کھلاڑیوں و آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے،
گورنمنٹ گرلز کالج کواری روڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کیا۔ سیمی فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹاؤن کو گورنمنٹ گرلز کالج کواری روڈ نے دو سیٹ سے شکست دیدی،
دوسرے سیمئ فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز کالج بروری کو گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ نے دو سیٹ سے ہرا کر فائنل کھیلے کوالفائی کیا،
جبکہ فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز کالج کواری روڈ نے گرلز کالج کوئٹہ کینٹ کو شکست دیدی،اس میچز کو محمد عمران اور میڈم شگفتہ نے سپروائزر کیا۔ جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزر نعیم اختر تھے،
اس موقع پر پرنسپل راحیلہ رامضان ، شہلا گل ،سپورٹس جرنلسٹس ودیگر بھئ موجود تھے،اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا اس ملک کی آزادی ہمارے لیئے باعث فخر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں زندگی بسر کررہے ہیں،
جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، لڑکوں کے ساتھ خواتین کھلاڑی کا کھیلوں میں بھرپور شرکت خوش آئند ہے،
حکومت بلوچستان خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،آخر میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلم راحیلہ حمید خان درانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں،