پورے پاکستان میں انڈر-19 کے کیمپس کا انعقاد پی سی بی کااچھا اقدام ہے۔
کراچی کے کوچز بڑی محنت اور ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ندیم عمر صدر کے آر سی اے کراچی
ندیم عمر کی قیادت میں کے آرسی اے کراچی کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
خالد نفیس۔
انڈر-19 کراچی ریجن کے کھلاڑی اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
توصیف صد یقی۔ پی سی بی انڈر-19 کراچی ریجن اکیڈمی کے دورہ پر مقررین کا خطاب۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پورے پاکستان میں انڈر-19 کے کھلاڑیوں کے لیے 40 روزہ کیمپس لگانا پاکستان کرکٹ بورڈ کا اچھا اقدام ہے کھلاڑیوں کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھا نا چاہیے
اس سلسلے میں کراچی ریجن کے ہیڈ کوچز اقبال امام اور آغا صابر اپنے کوچز اور اسٹاف کے ساتھ جس محنت اور ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پی سی بی کے زیر اہتمام لگائے گئے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں کراچی ریجن انڈر-19 کےکھلاڑیوں کی اکیڈمی کےدورے کے موقع پرندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر خالد نفیس چیرمین آرسی اے کے ٹورنامنٹ کمیٹی نے اپنے خطاب میں ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کر اچی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساتوں زونز ندیم عمر کی قیادت میں متحد ہیں
اور کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کراچی کی ٹیموں نے جو فتوحات کا سلسلہ شروع کیا کھلاڑی اپنے کھیل سے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
تو صیف صدیقی جوائنٹ سیکرٹری آرسی اے کراچی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈر-19 کے کھلاڑی اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی ریجن کو فتوحات دلائے گے۔
انہوں نے اس موقع اعظم خان کی خدمات کو سراہا جن کے تعاون سے بڑے مسائل ہوئے ہیں اور کراچی میں کرکٹ ٹورنامنٹس جاری ہیں۔
قبل ازیں ہیڈ کوچز اقبال امام اور آغا صابر نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں کے دن میں تین سیشن ہو تے ہیں جس میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈ نگ کے علاوہ فٹنس پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے
جس میں ہمارے دیگر کوچز اور اسٹاف ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں انہوں نے اس موقع پر اعظم خان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ انکی کوششیں سے پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں
اور اسٹاف کو رہنے کے لئے تمام انتظامات اور دیگر سہولیات حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں مہیا کیں جس کے لئے پی سی بی کے شکر گزار ہیں
اس موقع پر اسکرین پر مہمانوں کو ایک ہفتے کی کارکردگی کی ویڈیو دکھائی گئیں۔ تقریب میں آرسی اے کراچی کے زونل عہدے داران نے بڑی تعداد میں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔