شاہ طہاس سٹیڈیم میں جشن آزادی کے حوالے سے سپورٹس گالا کا انعقاد

شاہ طہاس سٹیڈیم میں جشن آزادی کے حوالے سے سپورٹس گالاکا انعقاد

پشاورکے شاہ طہماس فٹ بال اسٹیڈیم میںجشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرٹ سپورٹس آفس کے زیر انتظام چلنے والی تین مختلف اسپورٹس اکیڈمیوں کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں فٹ بال، والی بال اور لان ٹینس کے کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے۔

اس موقع پر سابق قومی کھلاڑیوں نے اپنی موجودگی سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ شاہ طہماس خان گراﺅنڈ میں ہونیوالی والی تقریب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے دل کھول کر اعلیٰ مقام حاصل کرنے والوں کو انعامات اور کھیلوں کے سامان سے نوازا، ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید بلندیوں کے لیے جدوجہد کی۔

ایونٹ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا، جس سے شرکاءکے درمیان سپورٹس مین شپ اور دوستی کو فروغ ملا۔

تعارف: News Editor