پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان شیڈول ون ڈے میچز کا وینیو تبدیل کردیا گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان شیڈول ون ڈے میچز کا وینیو تبدیل کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میچز کے وینیو کی تبدیلی کی وجہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ بنی ہے، ملتان کی ضلعی انتطامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے تین ون ڈے میچز کے اخراجات اور سروسز کی مدد میں 20 کروڑ روپے مانگ لیے تھے، پی سی بی کی جانب سے رقم دینے سے انکار اور ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذکرات کی ناکامی پر وینیو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے

error: Content is protected !!