جشن آزادی آل کراچی اوپن کراٹے چیمپئین شپ
” شن بوکو اکیڈمی” ڈسٹرکٹ کورنگی نے 160 پوائنٹ کے ساتھ جیت لی۔
میزبان "امین کراٹے ڈوجو” ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیم 130 پوائنٹ کے ساتھ رنرز اپ رہی۔
کراچی ; امین کراٹے ڈوجو، گلزار ہجری کراچی میں منعقدہ مزکورہ چیمپئین شپ میں شن بوکو شوتوکان کراٹے کی9 رکنی ٹیم نے 6 گولڈ اور 4 سلور میڈل حاصل کئے
جبکہ امین کراٹے ڈوجو کی ٹیم 2 گولڈ, 5 سلور اور 8 برونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ شاہ میر حسین نے شن بوکو اکیڈمی کی طرف سے ونر ٹیم ٹرافی وصول کی جبکہ عبد الرحمن نے امین کراٹے ڈوجو کی طرف سے رنرز اپ ٹیم ٹرافی وصول کی۔
شن بوکو کے ابشام عارف جونیئرز مقابلوں کے گرینڈ چیمپئین بن گئے۔ سینئر گرلز چیمپئین انشال حسین اور ابشام عارف نے گرینڈ چیمپئین ٹرافی وصول کی۔
چیمپئین شپ کے چیف آرگنائزر متعدد بار یورپئین اور انٹرنیشنل چیمپئین شپس میں گولڈ، سلور اور براؤنز میڈل حاصل کرنے والے اور WKF کے ریفری سینسی نور الامین نے شن بوکو شوتوکان کراٹے ٹیم کی کامیابی پر SAKP کے بانی وصدر شیہان شہزاد احمد کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے تمام ٹیکنیکل آفیشلز کو تعریفی شیلڈ کے ساتھ ساتھ کیش ایوارڈ بھی دیے۔شن بوکو شوتوکان کی طرف سے کیش ایوارڈ حاصل کرنے والے ٹیکنیکل آفیشلز میں محمد نعمان، وائز صدیقی اور استشناء ڈینیئل شامل ہیں۔
آخر میں شیہان شہزاد احمد نے چیمپئین شپ میں شریک تمام گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلسٹ کو انکی کامیابی پر اور سینسی نور الامین کو ایک بہترین چیمپئین شپ کے کامیاب اختتام پر مبارکباد پیش کی۔