شینواری کرکٹ اکیڈمی نے عاجز کرکٹ اکیڈمی کو سریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی

 

 

پشاور(غنی الرحمن /سپورٹس رپورٹر)

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں شینواری کرکٹ اکیڈمی نے عاجز کرکٹ اکیڈمی کو سریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی

 

محمد عباس کی شاندار باؤلنگ 16رنز کے عوض 2وکٹیں جبکہ شعیب نے شاندار 97رنز بنائے مین اف دی میچ طلحہ قرار باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری تین میچز کے سیریز میں شینواری کرکٹ اکیڈمی انڈر 16ٹیم نے عاجز کرکٹ اکیڈمی کو پہلے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1 صفر کی برتری حاصل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق شینواری کرکٹ اکیڈمی کے کپتان حمزہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔عاجز کرکٹ اکیڈمی کے طرف سے شعیب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئی 97رنز پر نروس نائنٹیز کا شکار ہو ئے۔ عاجز کرکٹ اکیڈمی نے 25 اوورز میں 168 رنز کا ہدف دیا۔

شینواری کرکٹ اکیڈمی کے طرف سے محمد عباس نے 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 2 جبکہ منصور اور اعجاز نے بالترتیب 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں شینواری کرکٹ اکیڈمی کے اوپننگ بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 150 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنائیں جس میں طلحہ نے 75 اور عبدالرحمان نے 70 رنز بنائے ۔ شینواری کرکٹ اکیڈمی نے یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

ریاض شہزاد نے طلحہ کو شاندار بلے بازی پر 500 روپے کا نقد انعام سے نوز سریز کا اگلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔۔۔۔

 

 

error: Content is protected !!