کیج ٹسل انڈور کرکٹ کا ٹائٹل بلز نے اپنے نام کر لیا۔
سنسنی خیزفائنل میں پینتھرز کو کارآمد حکمتِ عملی تحت شکست دی- کپتان طلحٰہ بٹ
کراچی (اسپوررٹس رپورٹر)
اویس آٹوموبائلز کی جانب سے سال 2024 کا ایک منفرد فارمیٹ کیج ٹسل انڈورکرکٹ سیزن ون کا انعقاد زمزمہ انڈور کیج میں ہوا، جس میں کراچی کی ٹیپ بال کے کھلاڑیوں نے اپنے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا-
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اویس آٹو موبائلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طلحٰہ احمد بٹ پروگرام کا افتتاح کیا سیزن ون میں لیگ کے مطابق چھ میچ ہوئے ہیں جس میں ولف، بلز، پینتھر اور ڈریگن چار ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوئی ،
جن میں سے ٹیم ولف کی قیادت خلیل لاشاری،ٹیم بلز کی کپتانی طلحٰہ احمد بٹ،ٹیم پینتھر کی سربراہی عمار خان اور ٹیم ڈریگن کی کپتانی آصف میمن نے کی،
اس ایونٹ میں بھی اویس آٹوموبائلز کے تعاون سے تمام کھلاڑیوں کو کٹ فراہم کی گی، اختتام پر فائنل میں ٹیم بلز اورٹیم پینتھر مدِ مقابل تھی، پینتھر ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چار اوورز میں 42 رنز کا ٹارگٹ دیا
جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلز ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اور میں ٹارگٹ مکمل کیا اور فتح کا تاج اپنے سر سجایا جس میں طلحٰہ احمد بٹ نے 27 رنز بنائیں اور لقمان سالار نے عمدہ باؤلنگ کی
اور دو وکٹیں لی پوری سیریز میں مسلسل بہتر کھیل سے اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلائی جس پر انہیں مین آف دی سیریز کا ٹائٹل عمار خان نے دیا، اختتام پر احمد بٹ نے کہا کہ یہ تمام تر میچز میں فتح،
ٹیم میں اتحاد کی بدولت ہے اور کارآمد حکمت عملی کے تحت تمام میچز کو بخوبی سر انجام دیا جس پر میں اپنے تمام کھلاڑیوں کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کیج ٹسل سیزن ون کی فتح اپنے نام کی۔
میں فخر پاکستان ارشد ندیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے تاریخ رقم کی اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا ،اختتام پر ونر،رنر اپ اور مین آف دی میچ کو بطور انعام ٹرافیاں دی گئ
ایونٹ میں محمد ریحان اکرم نے میڈیا کوارڈینیٹر کے فرائض انجام دیے جبکہ کمپئرنگ کے فرائض مدثر اقبال اور ولید نے دیئے۔