انٹرنیشنل تائیکوانڈو اٹورنامنٹ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن(ر) سرمد سلیم اکرم نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے
پشاور (سپورٹس لنک) ضلعی انتظامیہ پشاور اور ریجنل سپورٹس افس پشاور نے ملائیشیا میں منعقدہ بی ایم ڈبلیو تائیکوانڈو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تقریب شیراز گروپ کے تعاون منعقد کی گئی
جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) سرمد سیلم اکرم اور ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرخان،، آصف جمال (ایم ڈی شیراز گروپ)، الیاس آفریدی چیئرمین خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسویشن تھے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ کھیل کسی بھی صحت مند معاشرے کا لازمی جزو ہوتا ہے اور آج کے جدید دور میں کھیلوں کی افادیت سے انکار ممکن نہیں،
کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ اور فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن تعاون اور اقدامات اٹھائے جائیں گے،پشاور میں کھیلوں کے فروغ کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی،
کوشش ہوگی کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے۔ تقریب میں شیراز گروپ کی جانب سے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔
یاد رہے کہ مذکورہ مقابلوں میں وانیہ،ایان،مصطفیٰ، ہشام، ہانیہ اور عمیمہ نے گولڈ میڈلز جیتے ہیں ان سب کھلاڑیوں کا تعلق پشاور سے ہے۔ آصف جمال نے کہا کہ شیراز گروپ کھیلوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔