ایشین چیمپئنز ٹرافی ; پاکستان اور ملائیشیا کے مابین میچ 2-2 گول سے برابر

ایشین چیمپئنز ٹرافی ; پاکستان اور ملائیشیا کے مابین میچ 2-2 گول سے برابر 

(اصغر علی مبارک)

چین کے شہر ہولینبیور میں 8 ستمبر تا 17 ستمبر کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کے خلاف دو گول کی برتری حاصل کرلی تھی جو زیادہ دیر نہ چل سکی، پاکستان کی جانب سے پہلا گول 24 ویں منٹ پر سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر کیا۔

دوسرا فیلڈ گول 32 ویں منٹ میں زکریا حیات نے کیا، لیکن ملائیشیا نے کم بیک کیا،پہلا گول 38 ویں منٹ میں فیضل ساری اور 56ویں منٹ میں ایمان نے دوسرا گول کرکے میچ دو دو گول سے برابر کردیا۔

ملائیشیا کی جانب سے دونوں گول پینلٹی کارنر کے ذریعے کیے گئے۔ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں جنوبی کوریا نے پاکستان کے خلاف آخری سیکنڈز میں گول کرکے میچ 2-2 گول سے برابر کردیا۔

چین کے شہر ہلنبیور میں جاری ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان اور جنو بی کوریا کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دلچسپ میچ ہوا ، کوریا نے دوسرے ہی کوارٹر میں گول کرکے برتری قائم کی جو تیسرے کوارٹر تک برقرار رہی۔

پاکستان ٹیم تیسرے کوارٹر تک کوئی گول نہ کرسکی تھی اور ایک گول سے ہار رہی تھی لیکن چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور حنان شاہد نے اوپر نیچے دو گول کردیے۔

دوران میچ ایک وقت پر پاکستان 1-2 سے جیت رہا تھا مگر میچ کے اختتام میں 9 سیکنڈ باقی تھے کہ جنوبی کوریا نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کردیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، کوریا، ملائیشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، پاکستان اپنا دوسرا میچ 9 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 10:30 بجے کوریا کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان اپنا تیسرامیچ 11 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 10:30 بجے جاپان کے خلاف کھیلے گا جب کہ چوتھا میچ 12 ستمبر کو 3:00 بجے چین کے خلاف ہوگا۔

پاکستان پول کا آخری میچ 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 12:45 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا

تعارف: News Editor