پاکستان جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

 

پاکستان جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان۔

تینوں میچز 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

ملتان، 14 ستمبر۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پانچ رکنی کمنٹری پینل اور ایک پریزینٹر کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

تین میچوں کی یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 16، 18 اور 20 ستمبر کو کھیلی جائے گی، پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی گیند شام 7 بجے کرائی جائے گی، جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

بازید خان، اعجاز احمد، حجاب زاہد، کائنات امتیاز اور ثنا میر سیریز کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ سویرا پاشا پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گی۔

پاکستان میں کرکٹ کے شائقین اے اسپورٹس ایچ ڈی پر میچز دیکھ سکیں گے۔ پاکستان بھر کے ناظرین کے لیے لائیو اسٹریمنگ پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔ تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport