ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی۔
چین کے شہر ہولن بئیر ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دے دی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی لیکن یہ برتری کچھ ہی دیر برقرار رہ سکی۔ گرین شرٹس نے روایتی حریف کے کیخلاف اہم مواقع ضائع کیے اور گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنرپر گول کرکے کرکے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا، دوسرا گول بھی بھارتی کپتان نے ہی کیا، اس طرح بھارت نے پاکستان کے خلاف دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔
ہاکی کے عالمی مقابلوں میں بھارت نے آخری 11 میچز میں سے 8 میں فتح سمیٹی جبکہ 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
بھارت کے میچ جیتنے کے باوجود دونوں ٹیمیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں،
پاکستان نے ایونٹ میں 5 میچز میں 2 میچ جیتے ہیں، ایک میں شکست اور دو میچ برابر رہے، جبکہ بھارت نے اپنے تمام پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔