ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔”
طلحہٰ علی میموریل کرکٹ کلب ، پاک شاہین اور مجاہد جیمخانہ کی کامیابی ۔”
کراچی ( اسپورٹس لنک) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیراہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹس کے تعاون سے ماسٹر آئل انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔
پہلے میچ میں طلحہٰ علی میموریل کرکٹ کلب نے کورنگی فرینڈز کو 5 وکٹوں سے دوسرے میچ میں پاک شاہین کرکٹ کلب نے باب وولمر کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے تیسرے میچ میں مجاہد جیم خانہ نے ماڈرن کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں شکست دے دی ۔
کورنگی فرینڈز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ولید میر 46،سمیر راؤ 38،علی رضا نے 37 رنز بنائے میسم تمر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مطلوبہ ہدف طلحہ علی میموریل کرکٹ کلب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 2۔26 اوورز میں پورا کر لیا
عبدالباسط نے شاندار سنچری 100 رنز میسم تمر نے 27 رنز بنائے محمد اویس اور ابصار اختر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں باب وولمر کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 194 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی
عمان ریحان 58،مزمل طاہر 45 رنز نے عمدہ بیٹنگ کی۔ شہان نعیم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں مطلوبہ اسکور پاک شاہین کرکٹ کلب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا
راشد حسین 49، طحہٰ خان 42،اسامہ احمد نے 34 رنز بنائے۔تیسرے میچ میں ماڈرن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
عقیل عاصم 34،ارسلان ملک 25 رنز کچھ مزاحمت کی ناسط بخاری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 15 رنز کے عوض پانچ وکٹیں عادل اشفاق نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
جواب میں مجاہد جیم خانہ نے مطلوبہ اسکور 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سکندر حسن نے 50 رنز برھان محمود نے 39 رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے۔