سلیمہ امتیاز آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد۔
وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔
سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔
یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ سلیمہ امتیاز۔
پی سی بی نے اس سیزن کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا۔
———————
لاہور 15 ستمبر 2024: نوازگوھر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحے کا اعلان کیا ہے کہ سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ اس باوقار نامزدگی کے بعد وہ خواتین کے دو طرفہ بین الاقوامی میچوں اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں فرائض انجام دیں گی جو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
سلیمہ امتیاز پاکستان کی انٹرنیشنل وومن کرکٹر کائنات امتیاز کی والدہ ہیں۔ انہوں نے اپنے امپائرنگ کرئیر کا آغاز 2008 میں پی سی بی ویمنز امپائرز پینل کے ساتھ کیا تھا۔ ان کے وسیع تجربے میں ایشین کرکٹ کونسل کے تحت اعلیٰ سطح کے ایونٹس میں امپائرنگ شامل ہے جن میں 2022 اور 2024 اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور 2023 میں اے سی سی ایمرجنگ ویمنز کپ ہانگ کانگ قابل ذکر ہیں۔
حال ہی میں وہ کوالالمپور میں اے سی سی ویمنز پریمیئر کپ 2024 کی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی رکن تھیں۔
آئی سی سی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پینل میں نامزدگی کے بعد سلیمہ امتیاز کی دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز میں پہلی آن فیلڈ تقرری ملتان میں پاکستان ، جنوبی افریقہ خواتین کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہوگی جو پیر سے شروع ہوگی۔
ان کے ساتھ امپائرنگ کرنے والےپی سی بی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے فیصل آفریدی ہوں گے۔ ناصر حسین ٹی وی امپائر ہونگے جبکہ حمیرا فرح فورتھ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گی اور پی سی بی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے محمد جاوید ملک میچ ریفری کے طور پر سیریز کی نگرانی کریں گے۔
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں اپنی نامزدگی کے ساتھ سلیمہ امتیاز نے نہ صرف رکاوٹوں کو عبور کیا ہے بلکہ خواتین کرکٹ پروفیشنل کی اگلی نسل کے لیے ایک متاثر کن مثال بھی قائم کی ہے۔
سلیمہ امتیاز جو اس سال 18 دسمبر کو 53 سال کی ہونے والی ہیں ۔ اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔
میں ان قیمتی مواقع کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اس کامیابی کی راہ ہموار کی۔ یہ سفر سخت محنت اور ذاتی قربانیوں سے بھرا ہوا ہے، لیکن اب اس نئے باب کی بلندی پر کھڑے ہو کر یہ سب اس کے قابل محسوس ہوتا ہے۔ یہ صرف میرے لیے جیت نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان میں ہر خواہشمند خاتون کرکٹر اور امپائر کی جیت ہے۔
مجھے امید ہے کہ میری کامیابی ان بے شمار خواتین کی حوصلہ افزائی کرے گی جو کھیل میں اپنی شناخت بنانے کا خواب دیکھتی ہیں۔ یہ لمحہ کرکٹ میں خواتین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور اس ترقی کو فروغ دینے کے لیے پی سی بی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ مزید خواتین میرے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس خوبصورت کھیل کو اپنائیں گی۔
سلیمہ امتیاز نے کہا کہ جب سے کائنات نے 2010 میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا میرا اپنا خواب بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا رہا ہے۔ مجھے ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ مواقع ملے ہیں ،
اعلیٰ سطح پر کام کرنا ہمیشہ سے ہی حتمی مقصد رہا ہے۔ میں اب دو طرفہ اور آئی سی سی دونوں مقابلوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ایک قابل اعتماد اور قابل احترام میچ آفیشل کے طور پر اپنی ساکھ بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سالانہ اپریزل کے عمل کے بعد 2024-25 کرکٹ سیزن کے لیے میچ آفیشلز کی تصدیق کر دی ہے۔
پی سی بی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ آئی سی سی کی فیڈ بیک کے بعد آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز اور امپائرز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
احمد شہاب، خالد محمود سینئر، رانا محمد ارشد اور قیصر وحید کو پی سی بی سپلیمنٹری پینل آف امپائرز سے پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں ترقی دے دی گئی ہے۔
قیصروحید ، شوزب رضا کی جگہ لیں گے جو 31 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
ڈیولپمنٹ پینل سے سپلیمنٹری پینل میں ترقی پانے والے چار امپائر انصر محمود جمشید اقبال، نصیر احمد اور ذیشان عارف ہیں۔
پی سی بی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز: علی نقوی (لاہور) محمد جاوید ملک (ملتان)
پی سی بی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز: علیم ڈار (لاہور) آصف یعقوب (اسلام آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا) راشد ریاض وقار (لاہور)
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز : سلیمہ امتیاز (کراچی)
پی سی بی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز: علیم خان موسیٰ (کراچی)، اطہر لئیق (کراچی) بلال معین الحق خلجی (لاہور)، افتخار احمد (کراچی)، کامران چوہدری (لاہور)، محمد اسلم (کوئٹہ)، محمد اقبال شیخ (حیدرآباد ) ندیم ارشد (فیصل آباد) اور سہیل ادریس (لاہور)
پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز: عبدالمقیت (لاہور)، احمد شہاب (لاہور)، علیم ڈار (لاہور)، آل حیدر (کراچی)، آصف یعقوب (اسلام آباد)، اسلم بریچ (کوئٹہ)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، فاروق علی خان (ایبٹ آباد)، غلام سرور (سبی)،
عمران جاوید (کراچی)، عمران اللہ اسلم (بہاولپور)، کاشف سہیل (خانیوال)، خالد محمود سینئر (کراچی)، ماجد حسین (اے جے کے)، محمد آصف (لاہور)۔ محمد ساجد (چارسدہ)، ناصر حسین (لاہور)، قیصر خان (لاہور)،
رانا محمد ارشد (فیصل آباد)، راشد ریاض وقار (لاہور)، ثاقب خان (ایبٹ آباد)، شوزب رضا (لاہور)، سید امتیاز اقبال (کراچی)۔ ، طارق رشید (لاہور)، ولید یعقوب (لاہور) اور ذوالفقار جان (چارسدہ)
پی سی بی کے سپلیمنٹری پینل آف میچ ریفریز: ابو الحسنات راؤ (لاہور)، احمر سعید (کراچی)، علی گوہر (کراچی)، فضل اکبر شاہ (پشاور)، غلام مصطفیٰ (قصور)، انعام اللہ خان (لاہور)، محمد امیر الدین انصاری (کراچی)، ثمن ذوالفقار (شیخوپورہ)، سمیع الحق (فیصل آباد) اور سہیل خان (لاہور)
پی سی بی کے سپلیمنٹری پینل آف امپائر: عبدالکریم (نصیر آباد)، احمد ندیم (پشاور)، عقیل عادل خان (کراچی)، آصف فاروق اعوان (گوجرانوالہ)، دلشاد علی (ملتان)، ہارون ملک (سرگودھا)، ہاشم علی (لودھراں)، حسن محمود (لاہور)،
عرفان حیدر (اسلام آباد)، جمشید اقبال (پشاور)، کامران خلیل (لاہور)، محمد باسط (لاہور)، محمد فیاض (پشاور)، محمد عمران (سرگودھا)، محمد عرفان دلشاد (لاہور)، محمد عرفان (لاہور)۔
کلیم (لاہور)، محمد وقاص (لاہور)، نصیر احمد (چکوال)، قیصر وحید (لاہور)، رفیق احمد (دادو)، رضا اصغر (شیخوپورہ)، سلیم بٹ (راولپنڈی)، سلطان محمود (لورالائی)، سید فہیم احمد بخاری (کراچی)، وقار احمد (اسلام آباد) اور ذیشان عارف (میرپور، اے جے کے)
پی سی بی ڈویلپمنٹ پینل آف امپائر: عامر عطا (ڈیرہ غازی خان)، عبدالباسط (راولپنڈی)، عبدالقیوم (کراچی)، ابرار احمد (قصور)، عدنان رشید (لاہور)، اجمل خان (سوات)، انصر محمود (پتوکی)، عاصم علوی (کراچی)، فاروق انور باجوہ (فیصل آباد)،
فاروق جان (چارسدہ)، فرقان بٹ (لاہور)، غیور حسین (پشاور)، حمید خان (کوئٹہ)، ہدایت اللہ (پشین)، عمران نسیم (اوکاڑہ)، جعفر حسین۔ (پشاور)، خالد محمود جونیئر (کوئٹہ)، خالد یونس (کوہاٹ)،
خلیل احمد صدیقی (قصور)، مقبول احمد (فیصل آباد)، مہتاب حسین (راولپنڈی)، محمد عامر شریف (کوہاٹ)، محمد عارف (ڈیرہ اسماعیل خان)۔ ، محمد آصف جونیئر (ملتان)، محمد عمران جونیئر (بہاولنگر)، محمد مسعود آفریدی (پشاور)،
محمد شفیق الحئی (ڈیرہ اسماعیل خان)، محمد یوسف (ڈیرہ غازی خان)، ممتاز علی (لورالائی)، منیب احسن (اٹک) منیر احمد (قصور)، نیک محمد (کوہاٹ)، ناصر خان (مردان)، نوید خان (نوشہرہ)، نور الحکم (بونیر)،
راوید خان (چارسدہ)، صادق امین (چارسدہ)، صغیر احمد (لاہور)، سیف اللہ خان (سرگودھا)، شاہد اسلم (کراچی)، شاہد نسیم (راولپنڈی)، شیراز احمد راجپوت (لاہور)، سہیل خان (چارسدہ)، سہیل زمان خٹک (پشاور)، وقاص زیب (لاہور) اور وسیم الدین (کوہاٹ)۔
پی سی بی ویمنز پینل آف امپائرز: عافیہ امین (لاہور)، عائشہ فاروق (لاہور)، فاخرہ کاظم سیدہ (مظفر آباد)، حمیرا فرح (لاہور)، نازیہ نذیر (لاہور)، رفعت مصطفیٰ (قصور)، صباحت رشید (لاہور)، سلیمہ امتیاز (کراچی)، ثانیہ اشرف (لاہور)، شکیلہ رفیق (قصور)، سخن فیض (ملتان)، سمیرا ساجد (لاہور) اور ذکیہ گل (خیرپور)۔