این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول "کراٹے ایونٹ” لاہور کی تقریب تقسیم انعامات

این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول "کراٹے ایونٹ” لاہور کی تقریب تقسیم انعامات

ڈویژنل اسپورٹس آفیسر لاہور اور ڈائریکٹر یوتھ افیئر پنجاب رانا ندیم انجم مہمان خصوصی تھے

لاہور ; ( اسپورٹس لنک ) 4th این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول کے سلسلے میں ہونے والی پوائنٹ کراٹے چیمپئین شپ کی تقریب تقسیم انعامات اور شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹیٹیوٹ لاہور کے ممبران کی کلر بیلٹ ایوارڈ سرمنی ای لائبریری آڈیٹوریم لاہور میں منعقد ہوئی

جس میں بیلٹ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں سمیت چیمپئین شپ میں شامل چار مختلف ٹیموں کے کامیاب کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے چیف انسٹرکٹر سینسی عبدالرحمن مذکورہ ایوارڈ تقریب کے چیف آرگنائزر تھے-

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈویژنل اسپورٹس آفیسرلاہور اور ڈائریکٹر یوتھ افیئر پنجاب رانا ندیم انجم خان تھے جبکہ انکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس، ڈائرکٹریٹ جنرل آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میڈم چاند پروین اور تحصیل اسپورٹس آفیسر کینٹ لاہور محمد ناصر ملک بھی موجود تھے۔

تقریب میں مختلف مارشل آرٹس ماسٹرز بطور مہمان بھی موجود تھے۔ جن میں شوتوکان کے ماسٹر شی ہان بشیر بٹ ، شی ہان بابر اسماعیل بٹ، شی ہان عنایت اللہ، شی ہان فرخ بابر،

کیوکوشن کے شی ہان سید حسن رضا، شی ہان اختر علی شیرازی، ایم ایم اے کے کوچ الطاف طافو، سینسی محمد عامر، گریپلنگ کے ماسٹر عقیل احمد جمیل،

محمد آصف اور دیگر شامل تھے جبکہ کراچی سے خصوصی طور پر این ایم جی سی پاکستان کے صدر شی ہان شہزاد احمد، شی ہان سید شکیل احمد اور سینسی نور الامین نے شرکت کی۔ ۔

اس موقعے پرانسٹی ٹیوٹ کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے کراٹے کا شاندار ڈیمانسٹریشن بھی ہیش کیا جس میں انہوں نے مختلف ککس اور پنچز سے بورڈ بریک کرنے کے ساتھ ساتھ بیسک تیکنیکس اور کاتا کے مظاہرے پیش کئے۔

بعد ازاں مہمان خصوصی رانا ندیم انجم نے بیلٹ ٹیسٹ کے کامیاب کھلاڑیوں کو کلر بیلٹس و سرٹیفکیٹ جبکہ چیمپئین شپ کے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈلز ایوارڈ کئے۔

اس موقعے پر موجود مہمان ماسٹرز و آفیشلز کو خصوصی یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ آخر میں تقریب کے چیف آرگنائزر سینسی عبدالرحمن نے مہمان خصوصی رانا ندیم انجم، میڈم چاند پروین اور محمد ناصر ملک کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto