اے ڈی گوپانگ نے شہید ملت SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا
نمائشی میچ میں سردار محمد بخش مہر الیون کی کامیابی، روسی قونصلیٹ کے نمائندوں کے علاوہ مختلف شخصیات کی شرکت
کراچی ; فردوس اتحاد کے زیراہتمام SOA کی زیرسرپرستی شہید ملت لیاقت علی خان SSB ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح محکمہ کھیل حکومت سندھ کے سیکشن آفیسر اے ڈی گوپانگ نے کیا،
اس موقع پر کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان SSB کے محمد شاہد خان، روسی قونصلیٹ کی AD فریحہ عاقب کے علاوہ کھیلوں کی ممتاز شخصیات موجود تھیں،
اس موقع پر اے ڈی گوپانگ نے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل کے ساتھ تعلیم کے میدان میں صف اول کا کردار ادا کریں اور سندھ کے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی ہر ٹیم میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں جس کے لئے حکومت سندھ آپ کی بھرپور معاونت کرے گی،
انھوں نے اعلان کیا کہ باسکٹ بال کھیل سمیت ہر کھیل کی سرپرستی کے لئے محکمہ کھیل حاضر خدمت ہے، انھوں نے شہید ملت کو اس موقع پر تالیوں کی گونج میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا،
غلام محمد خان نے کہا کہ محکمہ کھیل نے پورے پاکستان میں اپنی کارکردگی سے سندھ کا نام بلند کیا ہے اور جو ترقی محکمہ کھیل نے سندھ کے کھلاڑیوں کو دی ہے اس پر میں اپنی جانب سے اضہار تشکر کرتا ہوں،
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سردار محمد بخش خان مہر الیون نے جلال الدین مہر الیون کو 59-65 پوائنٹس سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے دانیال مروت نے 18 سمیر سلیم نے 16 عبدالصمد نے 12 اور ہارون خان نے 10 جبکہ رنر ٹیم کی
جانب سے حاجی محمد معاز اشرف نے 16 رضا احمد نے 12 محمد صالح اور عثمان حیدر خان نے 10-10 پوائنٹس اسکور کئے، اس میچ میں محمد اشرف،
زوالفقار عباس خان، راج کمار لکھوانی نے ریفریز کے جبکہ محمد نعیم، محمد عثمان اور مائیکل ٹرنر نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے،
میچ کے آغاز پر پاکستان آرمی کے سابق باسکٹ بال کھلاڑی کیپٹن محمد ظفر نے شہید ملت کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔