کے پی ٹی 7ویں نیشنل مینز سافٹ بال چیمپیئن شپ، آرمی،واپڈا اور خیبرپختونخواہ کی کامیابی
صوبائی سیکریٹری اسپورٹس جلال الدین مہر نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا
کراچی۔ کے پی ٹی 7 ویں نیشنل مینز سافٹ بال چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا اور خیبرپختونخواہ نے اپنے میچز جیت لئے کے پی ٹی فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے
پہلے میچ میں واپڈا نے خیبرپختونخواہ کو 4 کے مقابلے میں 13 رنز سے شکست دی واپڈا کیجانب سے جواد علی نے ہوم رنز(3) اسکور کیا
عبداللہ، فضل الرحمان اور احتشام خان نے 2 دورنزبنائے کے پی کے کی طرف سے عاطف خان نے 2 رنز بنائے دوسرے میچ میں آرمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بلوچستان کیخلاف 16 رنز سے کامیابی حاصل کی
بلوچستان کی ٹیم کوئی رنز نہ بنا سکی آرمی کیجانب سے وسیم نے ہوم رنز(3) جبکہ اسد علی اور شہزاد نے 2 دورنز بنائے تیسرے میچ میں کے پی کے نے پاکستان پولیس کیخلاف5 کے مقابلے میں 11 رنز اور ایک اننگ سے کامیابی حاصل کی
کے پی کے کی جانب سے عاطف نے تین،سعید اور معاذ نے دو دو رنز بنائے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے صوبائی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز جلال الدین مہر تھے جنہوں نے بال کو ہٹ لگا کر ایونٹ کاافتتاح کیا
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی سید غضنفر علی شاہ، سافٹ بال فیڈریشن کے صدر آصف عظیم، چیئرپرسن یاسمین حیدر، سیکریٹری نسیم خان، پیٹرن وسیم ہاشمی، کے پی ٹی کے مینیجر اسپورٹس میجر (ر) محمود ریاض،
سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، ایس ایس اے کے سیکریٹری ذیشان مرچنٹ، کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان ویگر بھی موجود تھے
سیکریٹری اسپورٹس جلال الدین مہر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ میں نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے امید ہے کہ ملک بھر سے آنے والی ٹیموں کے کھلاڑی سندھ کی روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے
چیمپئن شپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے محکمہ کھیل حکومت سندھ سافٹ بال کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرے گا جلال الدین مہر نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ چیمپئن شپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کریں
تاکہ کھیل اور مقابلے کی اصل روح برقرار رہے ایڈیشنل کمشنر کراچی سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی نیشنل چیمپئن شپ کے حوالے سے کاوشیں قابل قدر ہیں
امید ہے کہ یہ ایک یادگار ایونٹ ہوگا اور کھلاڑی یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر اپنے شہروں کو واپس جائیں گے فیڈریشن کے صدر آصف عظیم نے اپنے خطاب میں کے پی ٹی انتظامیہ،
محکمہ کھیل حکومت سندھ و دیگر اداروں کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئین شپ میں نئے ٹیلنٹ کو پاکستان کیمپ میں شامل کریں گے
چیمپئن شپ کے دوسرے روز آرمی کامقابلہ سندھ، پولیس بمقابلہ واپڈا اور سندھ کی ٹیم بلوچستان کے مدمقابل ہو گی