زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے،
پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان اور طیب طاہر شامل ہیں۔ محمد عرفان خان نیازی، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی زمبابوے کیخلاف ٹی 20 ٹیم کا حصہ ہیں۔
زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب، عامر جمال اور ابرار احمد کو ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قومی ٹی 20 سکواڈ میں شامل کھلاڑی عثمان خان، سفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس، عمیر بن یوسف اور قاسم اکرم براستہ دبئی بلاوائیو پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسیب اللہ، محمد حسنین، عرفان خان، طیب طاہر،صائم ایوب، ابرار احمد، عامر جمال، جہانداد خان، عباس آفریدی پہلے سے بلاوائیو موجود ہیں۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
بلاوایو میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان سلمان علی آغانے کہا ہے کہ سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے، ہدف ون ڈے کی طرح یہ سیریز بھی جتنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلی ترجیح تو سیریز جیتنا ہے، ہم اپنی بینچ اسٹرینتھ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا ہے، ہم نے ون ڈے سیریز جیتی اب بھی ہدف ٹی20 سیریز جیتنا ہے۔ ٹی20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے،
یہ بھی وائٹ بال سیریز ہے ہمیں کچھ ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے، اسکواڈ میں ہمارے پاس اچھے اسپنر ہیں، ہم جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان ون ڈے سکواڈ کے کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم زمبابوے سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔