لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام13 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ سپانسرڈ بائی چیتا کے پہلے روز تین اہم میچز کھیلے گئے۔ اس موقع پر تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 7-5 سے ہرا دیا۔
ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چار، میر حذیفہ احمد نے د و اور میر شعیب احمد نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے چار اور صوفی محمد عامر نے ایک گول سکور کیا۔
دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیم نے آئی ایس /ایس کیو/پلاٹینم ہومز کی ٹیم کو 6-4 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی طرف سے لاؤ ابی لینڈا، فاروق امین صوفی اور المان جلیل اعظم نے دو دو گول سکور کیے
جبکہ آئی ایس /ایس کیو/پلاٹینم ہومز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین، آغا موسی نے ایک گول سکور کیا۔ دن کے تیسرے میچ کا فیصلہ سڈن ڈیتھ پر پانچویں چکر میں ہوا جب ریجاس /باڑیز کی ٹیم نے پی اے ایف کی ٹیم کو 7-6 سے ہرا دیا۔
ریجاس /باڑیز کی طرف سے محب فیصل شہزاد نے تین، ممتاز عباس نیازی اور خوان ٹروز جیز نے دو دو گول سکور کیے جبکہ پی اے ایف کی طرف سے سکواڈرن لیڈر حمزہ اقبال نے پانچ اور چودھری حیات نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ تین اہم میچز کھیلے جائیں گے۔