بھارتی ٹیسٹ کرکٹر کو دھمکیاں دینے پر صحافی پر پابندی عائد

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک ہندوستانی صحافی کو مبینہ طور پر ٹیسٹ کرکٹر ردھیمان ساہا کے انٹرویو کی درخواست مسترد ہونے کے بعد دھمکیاں دینے اور ڈرانے پر کرکٹ کے کھیل کی کوریج کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بوریا مجمدار کو وکٹ کیپر کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کا قصوروار پایا جانے کے بعد دو سال کے لیے میچوں میں شرکت اور کھلاڑیوں کے انٹرویو کرنے سے روک دیا۔ساہا نے فروری میں مجمدار کے سوشل میڈیا پیغامات کے سکرین شاٹس ٹویٹ کیے تھے جس کے بعد ہندوستان کے کرکٹ ریگولیٹر کو تحقیقات شروع کرنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔ ساہا کے شیئر کردہ سکرین شاٹس میں سے ایک میں لکھا تھا کہ آپ نے فون نہیں کیا، میں پھر کبھی آپ کا انٹرویو نہیں لوں گا، میں توہین کو احسن طریقے سے نہیں لیتا اور میں یہ یاد رکھوں گا۔مجمدار نے ان الزامات کی تردید کی تھی اور دعوی کیا تھا کہ سکرین شاٹس غلط تھے۔ لیکن بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پیغامات حقیقی تھے اور ان کا مقصد صرف اور صرف دھمکیاں دینا تھا۔ مجمدار ہندوستان کے سینئر سپورٹس صحافیوں میں سے ایک ہیں اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی سوانح عمری کے شریک تصنیف کے لیے جانے جاتے ہیں

error: Content is protected !!