پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا۔
پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا۔ پاکستان میں غیرملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے سپورٹس اولمپئن خواجہ جنید اور واٹس گول جرمنی کے چیف ایگزیکٹو جنید چھٹہ سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی،
جس میں وزیر اطلاعات کو جرمن اور ہالینڈ کے ہاکی کلب ٹیموں کی پاکستان آمد کے بارےمیں تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔گیارہ فروری سے اٹھارہ فروری تک جرمن اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلب پاکستان کا دورہ کررہےہیں،
مارچ میں جرمنی کی نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان کے ساتھ سریز کھیلے گی۔ خواجہ جینید نے گزشتہ برس ہالینڈ کلب کی پاکستان آمد پر بیرون ملک پاکستان کے مثبت امیج کا بھی ذکر کیا ۔
اولمپئن خواجہ جینید کا کہناہے کہ وزیر اطلاعات نے قومی کھیل کی ترویج اور غیرملکی ٹیموں کو پاکستان بلانے کے اقدام کو سراہا ہے اور اپنے مکمل تعاون کے ساتھ تمام میچز پی ٹی وی پربراہ راست دکھانے کا یقین دلایا۔
خواجہ جینید کا کہناہے کہ اس سلسلےمیں پی ٹی وی کی ایگزیکٹو ڈآئریکٹر اسپورٹس عالیہ رشید سےبھی ملاقات بہت اچھی رہی، پاکستان ٹیلی ویژن قومی کھیل کو بھرپور کوریج دینے کے لیے تیار ہے۔
جرمن اور ہالینڈ کلب کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کمشن اور کھیلتا پنجاب کی ٹیم میچز کھیلے گی، دو دن لاہور اور ایک دن اسلام آباد میں انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ لگایا جائے گا، معروف غیرملکی ہاکی کھلاڑی پاکستان آرہےہیں
جس سے نہ صرف دنیا کو پاکستان کا روشن چہرہ دکھانے میں مزید ملے گا بلکہ قومی کھیل کو بھی فروغ ملے گا، خواجہ جیند کےمطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ غیرملکی ہاکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا اس بات کا ایک اور ثبوت ہے پاکستانی کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔
گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملاقات میں ہاکی ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی اور دوسرے انتظامات کا یقین دلایا تھا۔ ملک میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکر ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان میں موجود جرمن اور ہالینڈ کے ایمبسیڈرز بھی ہاکی سے بہت پیار کرتےہیں اور ان کےمکمل تعاون سے ہی ٹیمون کا دورہ ممکن ہورہاہے۔