پی ڈی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ پی ڈی نے پاکستان پی ڈی کو 62 رنز سے ہرا دیا

پی ڈی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ پی ڈی نے پاکستان پی ڈی کو 62 رنز سے ہرا دیا۔

کولمبو: سری لنکا کے دارلخلافہ کولمبو میں منعقدہ پی ڈی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان پی ڈی کو انگلینڈ پی ڈی نے 62 رنز سے ہرادیا۔

بی اوآئی کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ پی ڈی کے کپتان کالم فلین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ پی ڈی کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 144 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہوگو ہیمنڈ نے 29 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے، لیام اوبرائن نے 28 گیندوں پر 25 رنز 2 چوکوں اور 1 چھکے کی بدولت بنائے،

جبکہ کپتان کالم فلین نے صرف 15 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔ واقف شاہ نے19، عبدالباسط اور کپتان عبداللہ اعجاز نے 25 رنز کے عوض 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

145 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے پی ڈی بلے باز شروع سے ہی وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ غلام محمد اور واقف شاہ نے یکساں طور پر 17،17 رنز بنائے۔

انگلینڈ پی ڈی کی جانب سے جارڈن ولیمز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 10 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں شکار کیا، جبکہ انتھونی کلیفم نے 2 وکٹیں 24 رنز کے بدلے حاصل کیں۔ انگلینڈ کے جارڈن ویلیمز کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

تعارف: News Editor