کرکٹکرکٹ ورلڈکپ 2019

عالمی کپ کرکٹ،آسڑیلیا نے پہلے ہی میچ میں افغانستان کے ارمان ڈھنڈے کردیئے

برسٹل (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔افغانستان نے مضبوط حریف آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے 34.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔برسٹل میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 38.2 اوورز میں 207 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران 51 اور رحمت شاہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی جانب سے زیمپا اور پیٹ کمنز نے 3، 3 جبکہ اسٹوائنس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 34.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔کینگروز کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے جارحانہ 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ وانر 89 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!