کرکٹکرکٹ ورلڈکپ 2019

عبدالرزاق نے عالمی کپ کیلئے ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا دیئے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے حارث سہیل کی ٹیم میں سلیکشن پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حارث سہیل ون ڈے کرکٹ کا بیٹسمین ہی نہیں اور سلیکٹر انہیں ورلڈ کپ میں لے گئے ہیں اور اوپننگ بلے باز امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے۔ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹ سے شکست کے بعد قومی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے اور سابق کرکٹرز بھی اپنی رائے کا کھل کا اظہار کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دس سال انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کی قیادت کی، البتہ کبھی حارث سہیل کو محدود اوورز کے مقابلوں کے لئے منتخب نہیں کیا، حیرت ہے کہ سلیکٹرز نے انہیں ورلڈ کپ کی ٹیم میں منتخب کر لیا ہے۔39 سالہ عبدالرزاق نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف مقابلے کے لئے حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کرنے کے بجائے شعیب ملک کو موقع دینا چاہیے۔ پاکستان کے لئے تین ورلڈ کپ کھیلنے والے ٹیسٹ آل راؤنڈر کے مطابق محمد حفیظ اور فخر زمان کے ساتھ اننگز کی شروعات کرنا چاہیے اور امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے۔ پاکستان کے لیے 265 ون ڈے کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے عبدالرزاق مزید کہتے ہیں کہ آصف علی ایک بہترین تیز کھیلنے والا بیٹسمین ہے، جسے نمبر چھ پر کھلانا مناسب رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!