کرکٹکرکٹ ورلڈکپ 2019

جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو،کامیابی قوم کیلئے عید کا تحفہ،سرفراز احمد

نوٹنگھم (عبدالرحمان رضا)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی جیت کا کریڈٹ کسی ایک کو نہیں پوری ٹیم کو جاتا ہے اور ٹیم نے قوم کو عید سے قبل تحفہ دیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔میچ کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی اوپننگ شراکت نے ہماری جیت کی بنیاد رکھی۔اس کے بعد محمد حفیظ ،بابر اعظم اور بولروں نے ہمیں جیت پر گامزن کیا۔سرفراز احمد نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کی اچھی کارکردگی میں فیلڈنگ کا کردار اہم ہوتا ہے ۔انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں ہم نے خراب فیلڈنگ کی تھی اللہ کا شکر ہے کہ گیارہ مسلسل میچ ہارنے کے بعد ہم نے اچھی کارکردگی دکھائی اور اسی جذبے کو ٹورنامنٹ میں قائم رکھنا چاہتے ہیں۔انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ پاکستان بہت اچھا کھیلا لیکن ہم اس میچ کے اچھی اور مثبت چیزوں کے ساتھ بنگلہ دیش کے میچ میں جائیں گے۔مین آف دی میچ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک جیت کی ضرورت تھی۔ہم انگلینڈ آئے تھے تو اچھا کھیلنے کے باوجود ہار رہے تھے۔کل ہم نے پریکٹس کے بعد میٹنگ کی اور سب کو یہی بتا یا گیا کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم جو نتائج دے رہے تھے ہماری ٹیم اس سے کہیں بہتر تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!