کرکٹ

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کا تمام ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام ملازمین کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔پی سی بی کے ہدایت نامے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دفاتر میں ضروری افراد کی حاضری ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت دفاتر 24 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ ٹیم قائم کی ہے، دفاتر آنے والے ضروری اسٹاف کا ٹمپریچر باقاعدگی سے چیک کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ملازمین کی اکثریت گھروں میں رہتے ہوئے کام کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ملتودی کردیے ہیں جس کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پی سی بی نے پی ایس ایل سے منسلک تمام اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے ٹیسٹ بھی کرائے جو منفی آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!